Visit of Vegetable Market

Jan 20, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

سبزی منڈیوں کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کاچھا فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کا بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

افسران نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری ، سٹاک، سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا.

افسران نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ بھی لیا.

رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 55 سے 60 روپے فی کلو ہے.

افسران نے منڈیوں میں تجاوزات کا بھی جائزہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی میں لنک راوی سے منڈی تک تجاوزات کا خاتمہ بھی کروایا.

منڈیوں میں دورے جاری رہیں گے.

نیلامی کے عمل میں ہیرا پھیری ہرگز قابل قبول نہ ہو گی.(اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا). 

منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا.

انتظامیہ کو منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کی.

صارفین کو منڈیوں میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں.(ڈی سی لاہور دانش افضال). 

ڈی سی لاہور دانش افضال نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنے کی خصوصی ہدایت کر رکھی ہے.