Provision of ATTA

Jan 19, 2020

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ شہر میں آٹے کا کوئی بحران نہ ہے اور وافر مقدار میں آٹا مارکیٹ میں دستیاب ہے. انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز بیس ٹرک پوائنٹس کے علاوہ ماڈل و اتوار بازاروں میں مجموعی طور پر 26000 ہزار آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے. اور ان کا ریٹ بھی عام مارکیٹ سے کم کر کے 790 روپے رکھا گیا اس کے باوجود 13000 ہزار افراد نے خریداری کی جبکہ 13 ہزار تھیلے بچ گئے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے شادمان، چائنہ اسکیم ، گشن راوی اور وحدت روڑ بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا. انہوں نے بازاروں میں اشیا کی کوالٹی اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ عوام الناس مطمئین رہیں شہر میں آٹے کی قلت نہ ہے.