Visit of Sunday Bazar

Jan 19, 2020

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا شادمان ماڈل بازار اور اتوار بازار کا دورہ.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے شادمان بازار میں کھڑے آٹے کے ٹرک کا جائزہ لیا.

آٹے کی مقدار اور دستیابی کا جائزہ لیا.

شادمان ماڈل بازار میں آٹے کا ٹرک موجود ہیں، شہری شادمان بازار میں آکر خریداری کر سکتے ہیں.

ڈی سی لاہور دانش افضال نے شادمان اتوار بازار میں سبزیوں و پھلوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا.

سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں کو چیک کیا.

سرکاری نرخوں کی نمایاں جگہ پر آویزاں کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے شادمان بازار انچارج کو شہریوں کو آٹے کی ہر ممکن اور بروقت دستیابی کی ہدایت کی.

شہر میں آٹے کی قلت بالکل نہ ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ڈی سی لاہور نے خریداری پر آئے ہوئے شہریوں سے بھی آٹا کی دستیابی اور دیگر سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس کے بارے میں دریافت کیا.

صارفین نے اطمینان کا اظہار کیا، اور تسلی بخش جوابات دیئے. 

بازار میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا.

شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے.

ضلعی انتظامیہ لاہور تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).