DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آؤٹ نمبر10425
ضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری۔
389مقامات کو چیک کیا گیا اور72 خلاف ورزیاں پائی گئیں، 02لاکھ30 ہزارروپے کے جرمانے،11ایف آئی آر
11افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
لاہور17جنوری2020: ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 389 مقامات کو چیک کیا گیااور72 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور02 لاکھ 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہورنے کہا کہ 11 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور11 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ04 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
******
ہینڈ آؤٹ نمبر10426
 لاہور17جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری انسدادِ مہم وال چاکنگ کے حوالے سے متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کی زیر نگرانی ایمپوریم مال، کھوکھر چوک اور جی ون مارکیٹ، ایمان سنٹر جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی جوڑے پل پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا۔دوران تجاوزات آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں اور ٹائروں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کینال روڈ اور انڈر شالیمار انٹر چینج سے وال چاکنگ اور پوسٹرز کو ہٹا دیا گیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی ملتان روڈ پر انسدادِ وال چاکنگ مہم بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان روڈ پر وال چاکنگ، پوسٹرز اور پینا فلیکسز کو ہٹا دیا گیا۔انسدادِ وال چاکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئی ہیں۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10427
 لاہور17جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔افسران کا غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول اسٹیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ڈی جی بی ٹی اور سمن آباد زون میں کاروائی کرتے ہوئے 06 غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی دکانوں کو سیل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے بادامی باغ کے علاقے میں کاروائیاں کرتے ہوئے 03 منی پٹرول مشینوں کو بھی ضبط کر لیا اور افراد کو گرفتار بھی کروایا۔اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے عزیز بھٹی زون میں منی پٹرول اسٹیشنز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مشینوں کو ضبط بھی کیا اور دکانوں کو سیل بھی کروا دیا۔انہوں نے کہا کہ منی پٹرول اسٹیشنز اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئی ہیں۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10428
 لاہور17جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور فیس بک پر ملنے والی شکایات کا ازالہ کر رہی ہے۔ہربنس پورہ رنگ روڈ کی سروس لین پر صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی شکایت فیس بک پر موصول ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی صفائی ستھرائی کی شکایت پر شالیمار زون کے علاقے میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ ہے۔اے سی شالیمار نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے.۔اے سی شالیمار مہدی مالوف نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور فیس بک پر ملنے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنا رہی ہے۔
*******