Anti Encroachment Drive.

Jan 17, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری انسدادِ مہم وال چاکنگ کے حوالے سے متحرک.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کی زیر نگرانی ایمپوریم مال، کھوکھر چوک اور جی ون مارکیٹ، ایمان سنٹر جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن.

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی جوڑے پل پر تجاوزات کے خلاف آپریشن.

دوران تجاوزات آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں اور ٹائروں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا. 

کینال روڈ اور انڈر شالیمار انٹر چینج سے وال چاکنگ اور پوسٹرز کو ہٹا دیا گیا. (اے سی کینٹ مرضیہ سلیم).

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی ملتان روڈ پر انسدادِ وال چاکنگ مہم بھی جاری. 

ملتان روڈ پر وال چاکنگ، پوسٹرز اور پینا فلیکسز کو ہٹا دیا گیا. (اے سی سٹی تبریز مری).

انسدادِ وال چاکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئی ہیں.