DC Office Submissions

Jan 16, 2020

پریس ریلیز

لاہور16جنوری2020:صوبائی ممبر پنجاب اسمبلی ملک ندیم عباس بارا نے کہا ہے کہ پی پی161میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے پنجاب حکومت پوری دلچسپی لے رہی ہے اور ابھی تک دس کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کروا دیئے گئے ہیں جن میں پی سی سی، نالوں کی مرمت اور واٹر سپلائی کے کام شامل ہیں۔ ترقیاتی کاموں کی بدولت عوام الناس کو زبردست ریلیف ملا ہے۔ ماضی میں علی ٹاؤن، سمسانی روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، سوڈیوال، امینہ پارک، جمال کالونی اور دیگر علاقوں کو نظر انداز کیا جاتارہا۔تاہم بزدار حکومت کے آتے ہی پی پی161پر خصوصی توجہ دی گئی اور عوام الناس کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے اور اور ان کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے پروجیکٹس کا آغاز کیا گیا۔ملک ندیم عباس بارا نے مزید بتایا کہ موضع نیاز بیگ اور ہنجروال میں قبرستان موجود نہ تھا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی دلچسپی لی اور اس علاقہ کی عوام کے لیے 26کنال 13مرلے قبرستان کے لیے جگہ مختص کی۔جس سے پی پی 161کی عوام الناس کا یہ دیرینہ مسلہ حل ہوا۔ ایم پی اے ملک ندیم عباس بارا نے کہا کہ پی پی 161میں 18کنال کے رقبہ پر محیط گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ گرلز سکول کا منصوبہ منظوری کے آخری مراحل میں ہے جس سے تعلیمی لحاظ سے بچیوں کو ریلیف فراہم ہو گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروجیکٹ کے تحت دو روز قبل پی پی 161 کی گلیوں، نالیوں، پی سی سی کے لیے4کروڑ15لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے جس پر آئندہ چند روز میں کام شروع ہوجائے گاجبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت 8کروڑ روپے کی لاگت سے پہلے ہی ترقیاتی کام پی پی161میں جاری ہیں جبکہ29ملین کی لاگت سے پیکوروڈ، رانا ٹاؤن، ہنجروال، محلہ نمبرداراں، گلشن پارک اور اتفاق ٹاؤن کے روڈز پر تعمیراتی کام کروائے جارہے ہیں۔
********