DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10417
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔
 سبزی منڈی میں ریٹس اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو  چیک کیا۔
کسان پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہیں اور کسان اپنی مرضی کی سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال۔
 لاہور16جنوری2020:ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر لاہور اور اے سی ماڈل ٹاؤن نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے ڈی سی لاہور دانش افضال کو بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور کوکسان پلیٹ فارم کے حوالے سے بریف کیا گیا اور سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور کوالٹی کے بارے میں بتایا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہیں اور کسان اپنی مرضی کی سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے سبزی منڈی میں ریٹس اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو  چیک کیا۔ڈی سی لاہور نے منڈی میں خریداری پر آئے ہوئے صارفین سے ریٹس اور منڈی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اور منڈی میں گراں فروشی کا بھی جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کو گراں فروشی پر منڈی میں کریک ڈاؤن کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ منڈی میں گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ڈی سی لاہور  نے منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی بہتر بنانے کو کہا۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10418
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا اراضی ریکارڈ سنٹر ماڈل ٹاؤن اور کینٹ کا دورہ۔
 اراضی ریکارڈ سنٹر میں ملازمین کی حاضری، کمپیوٹر سیکشن، آن لائن سسٹم، کھیوٹ، انتقال اراضی کے زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا۔
اراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو بھی چیک کیا۔
 اراضی ریکارڈ سنٹرز میں آئے ہوئے سائلین سے اراضی ریکارڈ سنٹر انچارج اور سٹاف کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔
 لاہور16جنوری2020:ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے اراضی ریکارڈ سنٹر ماڈل ٹاؤن اور کینٹ کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں ملازمین کی حاضری، کمپیوٹر سیکشن، آن لائن سسٹم، کھیوٹ، انتقال اراضی کے زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا اوراراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے خود ملازمین سے کام کی نوعیت اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ٹوکن سسٹم کو چیک کیااور اراضی ریکارڈ سنٹرز میں آئے ہوئے سائلین سے اراضی ریکارڈ سنٹر انچارج اور سٹاف کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔اراضی ریکارڈ سنٹرز میں آئے ہوئے سائلین نے تسلی بخش جوابات دئیے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے زیر التوا کیسز کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سائلین کے مسائل کو سنا جائے ان کی مشکلات اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اورسائلین کے کیسز کو حل کرنے کے لئے تاخیری حربوں سے گریز کیا جائے، بروقت ان کی مدد کی جا ئے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے اراضی ریکارڈ سنٹر انچارج کو سنٹرز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10419
ضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری۔
433مقامات کو چیک کیا گیا اور63 خلاف ورزیاں پائی گئیں، 02لاکھ07 ہزار 700روپے کے جرمانے،20ایف آئی آر
20افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
 لاہور16جنوری2020: ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 433 مقامات کو چیک کیا گیا اور63 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور02 لاکھ 07 ہزار 700 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 20 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور20 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ03 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر10420
 لاہور16جنوری2020:ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اپنی اپنی تحصیل میں کتا مار مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔تحصیل رائیونڈ میں 25 آوارہ کتوں کو تلف کر دیا گیااورتحصیل کینٹ میں 15 آوارہ کتوں کو تلف کر دیا گیا اورتحصیل ماڈل ٹاؤن میں 15 آوارہ کتوں کو تلف کر دیا گیا۔تحصیل سٹی میں 25 آوارہ کتوں کو تلف کر دیا گیااورتحصیل شالیمار میں 10 آوارہ کتوں کو تلف کر دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 90 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10421
 لاہور16جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم اور اے سی سٹی تبریز مری نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے رائیونڈ سبزی منڈی، اسسٹنٹ کینٹ نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل، ریٹس، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 80 روپے جبکہ پیاز کی قیمت 45 روپے فی کلو گرام ہے۔افسران نے منڈیوں میں تجاوزات کے خاتمے کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں قائم تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنایا۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بادامی باغ سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی سے تجاوزات کا خاتمہ کروایا۔افسران نے کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا۔کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو بھی چیک کیا گیا۔سبزی منڈیوں میں دورے ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کئے گئے ہیں۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10422
 لاہور16جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔اے سی شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی تجاوزات پر آپریشن کیا گیا۔آپریشن ایمپریس روڈ حاجی کمپلیکس کے سامنے کیا گیا۔آپریشن میں ایم سی ایل، پارکنگ کمپنی، پولیس اور ٹریفک پولیس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اے سی شالیمار نے کہا کہ آپریشن غیر قانونی طور پر قائم پارکنگ اسٹینڈ کو ختم کروانے کے لئے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم پارکنگ اسٹینڈ کو ہٹانے کا مقصد لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقل کیمپ بھی لگا دئیے جائے گا تا کہ دوبارہ تجاوزات پیدا ہونے کی صورت میں فوری طور پر خاتمہ کروایا جا سکے۔انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایات کے بعد کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر10423
 لاہور16جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور انسدادِ وال چاکنگ اور پوسٹرز مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے عزیز بھٹی زون میں آپریشن کیا۔وال چاکنگ اور پوسٹرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا ہے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10424
 لاہور16جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی رات گئے کاروائی کی گئی۔تحصیل رائیونڈ میں متعدد میرج ہالز کی چیکنگ کی گئی۔کارروائی کے دوران عثمان فارم ہاؤس کو ون ڈش کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیااوراضافی کھانے کو ضبط کر لیا گیا۔ضبط کئے ہوئے کھانے کو اخوت فاؤنڈیشن کو بھجوا دیا گیا۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ون ڈش کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے
********