Visit of Vegetable Market

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

سبزی منڈیوں کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید ، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم اور اے سی سٹی تبریز مری کے سبزی منڈیوں کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کا رائیونڈ سبزی منڈی ، اسسٹنٹ کینٹ مرضیہ سلیم کا بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

افسران نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل، ریٹس، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا.

رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 80 روپے جبکہ پیاز کی قیمت 45 روپے فی کلو گرام ہے. 

افسران نے منڈیوں میں تجاوزات کے خاتمے کا بھی جائزہ لیا.

منڈیوں میں قائم تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنایا.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بادامی باغ سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی سے تجاوزات کا خاتمہ کروایا. 

افسران نے کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا.

کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو چیک کیا گیا.

سبزی منڈیوں میں دورے ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کئے گئے ہیں.