Visit of Vegetable Market

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

سبزی منڈیوں کے دورے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا فروٹ و سبزی منڈی کاچھا جبکہ اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

افسران نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری ، سٹاک, شکایات ، کسان پلیٹ فارم اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا گیا.

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی میں آلو اور پیاز کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا.

اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.

افسران نے منڈیوں میں تجاوزات کا بھی جائزہ لیا.

افسران نے سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیا.

افسران نے پھلوں اور سبزیوں کے ریٹس کا بھی جائزہ لیا.

منڈیوں میں گراں فروشی کا جائزہ لیا گیا.

گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہ ہے.

افسران نے کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار اور کوالٹی کو چیک کیا.

کسان پلیٹ فارم فعال ہیں اور کسان اپنی مرضی سے سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کو یقینی بنا رہے ہیں. (اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر عامر شفیق).

سبزی منڈیوں میں دورے جاری رہیں گے، منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر سبزی منڈیوں میں دورے کئے جا رہے ہیں.