DC Office Submissions

Jan 14, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
.ہینڈ آؤٹ نمبر10404
ڈی سی لاہور دانش افضا ل کا سبزی فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہ۔
منڈی میں آلوؤں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔
ڈی سی لاہورنے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔
 منڈی کو جانے والے راستوں پر تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔
 تمام سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
 لاہور14جنوری2020:ڈی سی لاہور دانش افضا ل نے سبزی فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہ کیا۔انہوں نے منڈی میں آلوؤں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔ڈی سی لاہورنے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور نے منڈی میں صٖفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کو بہتر کریں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ منڈی کو جانے والے راستوں پر تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور موجودہ موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے صفائی ستھرائی پر خصوصی تو جہ دی جائے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10405
ضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری۔
243مقامات کو چیک کیا گیا اور35 خلاف ورزیاں پائی گئیں،54 ہزارروپے کے جرمانے،03ایف آئی آر
03افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
 لاہور14جنوری2020: [ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہوردانش افضال نے کہا کہ243 مقامات کو چیک کیا گیااور35 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور54 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 03 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور03 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر10406
 لاہور14جنوری2020:ضلعی انتظامیہ لاہور آوارہ کتوں کی تلفی کے آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔آوارہ کتوں کی تلفی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اے سی شالیمار مہدی مالوف نے ٹویٹر پر موصول ہونے والی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے 08 آوارہ کتوں کو تاجپورہ میں تلف کروایا۔اے سی کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے عزیز بھٹی زون میں 15 کتوں کو تلف کر دیا اوراے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 14 کتوں کو تلف کروایا۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف کاروائیاں کی گئی ہیں۔
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر10407
 لاہور14جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے نیلامی شیٹس، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، سٹاک، شکایات رجسٹر اور دیگر انتظامی امور کو بھی چیک کیا۔انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیااورمنڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے منڈی انچارج کو منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ منڈی میں شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورہ کیا گیا ہے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10408
 لاہور14جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن ملتان روڈ پر کیا گیاہے،اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا۔دوران آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں اور ٹائروں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا اوربینرز اور فلیکسز کو ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10409
 لاہور14جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر مہدی مالوف فیلڈ میں موجود ہیں اور سٹورز کی چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر مہدی مالوف نے یوٹیلیٹی سٹور کو چیک کیا اوررفیع مارٹ کا بھی دورہ کیا۔دورے جی ٹی روڈ پر واقع سٹورز میں کئے گئے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول بھی اسسٹنٹ کمشنر مہدی مالوف کے ہمراہ تھے۔انہوں نے سٹورز انتظامیہ کو آٹے کی سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے یوٹیلیٹی سٹور پر آٹے کی قلت ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو فوری سٹاک مہیا کرنے اور شہریوں کو آٹے کی فوری فراہمی کی ہدایت کی۔انہوں نے دوران وزٹ رفیع مارٹ پر ڈی سی کاؤنٹر کی چیکنگ کی، ڈی سی کاؤنٹر قائم تھے، لیکن ضروریہ اشیاء کی عدم فراہمی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر مہدی مالوف نے رفیع مارٹ کے مینجر کو وارننگ جاری کی اور تمام اشیاء ضروریہ کی فوری فراہمی کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات اور اشیاء ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے۔
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر10410
 لاہور14جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل کینٹ کا دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ملازمین کی حاضری، کمپیوٹر سیکشن، آن لائن سسٹم، ٹوکن سسٹم اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا.۔دوران وزٹ 35 ٹوکن کا اجراء کیا جا چکا تھا۔کھیوٹ اور انتقال اراضی کیسز پر کام جاری ہے۔انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اورسائلین نے تسلی بخش جوابات دئیے۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔انہوں نے انتظامیہ کو زیر التوا کیسز کو فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کی.۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورہ کیا گیا۔
*******