Panagah (Shelter Homes)

Jan 13, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

افسران کے پناہ گاہوں کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا پناہ گاہ ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کا بادامی باغ پناہ گاہ کا دورہ.

افسران نے پناہ گاہوں میں تعینات ملازمین کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کی چیکنگ کو یقینی بنایا.

65 افراد ٹھوکر نیاز بیگ پناہ میں مقیم ہیں جبکہ 21 افراد بادامی باغ پناہ گاہ میں مقیم ہیں.

مقیم افراد کو کھانا مہیا کیا گیا.

افسران نے پناہ گاہوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا.

پناہ گاہوں میں مقیم افراد سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا.

پناہ گاہوں میں ٹھہرے ہوئے افراد نے تسلی بخش جوابات دئیے.

پناہ گاہوں میں مقیم افراد نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس احسن اقدام کو سراہا ہے.

افسران نے پناہ گاہ انتظامیہ کو مقیم افراد کو بہتر سے بہتر ہر ممکن سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورے کئے گئے ہیں.