DC Office Submissions

Jan 13, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10397
پنجاب حکومت کی ہدایات پر شہر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کردیا گیا۔
 شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 32 کروڑ 92 لاکھ کے فنڈز کی منظوری۔
فنڈز کی منظوری ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈ ویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔
پی پی 161 میں سیوریج، پی سی سی پائپس کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی مد میں 4 کروڑ 15 لاکھ کی منظوری۔
پی پی 167  میں سیوریج مسائل کے حل پی سی سی پائپس کی تنصیب کے لیے چار کروڑ 15 لاکھ کے فنڈز کی منظوری۔
پی پی 168 میں سیوریج اور پی سی سی پائپس کی تنصیب کے لیے چار کروڑ 15 لاکھ کے فنڈز منظور۔
پی پی 170 میں نکاسی آب کی سکیموں کے لیے چار کروڑ 15 لاکھ کے فنڈز کی منظوری۔
ایم سی ایل کی لاری اڈا، تاج باغ، ہربنس پورہ، شاہدرہ سمیت مختلف علاقوں میں 
 ترقیاتی سکیموں کے لیے تین کروڑ 10 لاکھ کی منظوری۔
پی پی 161، 167, 168, 170 اور 173 میں سیوریج مسائل کے حل کے لیے 
7 کروڑ 80 لاکھ مالیت کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری۔
اقلیتی ڈ ویلپمنٹ پیکج کے تحت آیت کالونی، چاہ میراں، گلبرگ اور چرچز کی مرمت کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ کے فنڈز کی منظوری۔
چیف منسٹر سپیشل پیکج کے تحت یوحنا آباد، پیٹر گل کالونی، اور آیت کالونی میں سیوریج اور فٹ پاتھ کی تعمیر و مرمت
 کے لیے دو کروڑ 26 لاکھ کے فنڈز کی منظوری۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
لاہور13جنوری2020: پنجاب حکومت کی ہدایات پر شہر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 32 کروڑ 92 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔فنڈز کی منظوری ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ہونے والے ڈسٹرکٹ        ڈ ویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔پی پی 161 میں سیوریج، پی سی سی پائپس کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی مد میں 4 کروڑ 15 لاکھ کی منظوری دی گئی۔پی پی 167  میں سیوریج مسائل کے حل پی سی سی پائپس کی تنصیب کے لیے چار کروڑ 15 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔پی پی 168 میں سیوریج اور پی سی سی پائپس کی تنصیب کے لیے چار کروڑ 15 لاکھ کے فنڈز منظور کر لیے گئے۔پی پی 170 میں نکاسی آب کی سکیموں کے لیے چار کروڑ 15 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ایم سی ایل کی لاری اڈا، تاج باغ، ہربنس پورہ، شاہدرہ سمیت مختلف علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے لیے تین کروڑ 10 لاکھ کی منظوری دی گئی۔پی پی 161، 167, 168, 170 اور 173 میں سیوریج مسائل کے حل کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ مالیت کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔اقلیتی ڈ ویلپمنٹ پیکج کے تحت آیت کالونی، چاہ میراں، گلبرگ اور چرچز کی مرمت کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔چیف منسٹر سپیشل پیکج کے تحت یوحنا آباد، پیٹر گل کالونی، اور آیت کالونی میں سیوریج اور فٹ پاتھ کی تعمیر و مرمت کے لیے دو کروڑ 26 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے ایم سی ایل کے افسران سے جواب طلبی کر لی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے شہر بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا اہم جائزہ اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔ 
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10398
ضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری۔
255مقامات کو چیک کیا گیا اور42 خلاف ورزیاں پائی گئیں،88 ہزار روپے کے جرمانے،17ایف آئی آر
17افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
لاہور13جنوری2020: ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ڈی سی لاہو ر دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 255 مقامات کو چیک کیا،42 خلاف ورزیاں پائی گئیں،88 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ17 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10399
پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک۔
 ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے فلور ملز کے دورے۔
 اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصراللہ رانجھا، اے سی رائیونڈ عدنان رشید، اے سی شالیمار اور اے سی کینٹ فیلڈ میں متحرک رہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا تحصیل ماڈل ٹاؤن میں موجود 05 فلور ملز کا دورہ۔
 غوثیہ فلور مل، داتا فوڈز گجومتہ فلور مل، رشید فلور ملز اور صوفی فلور ملز کا دورہ کیا۔
اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا باہو فلو ملز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، الحرمیب فلور مل سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، 
الغنی فلور مل، سندر مل سندر انڈسٹریل اور مختار فلور مل کا دورہ۔
اے سی شالیمار مہدی مالوف کا حیدری فلور مل اور عظیم فلور مل کا دورہ۔
اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا عوامی فلور مل اور برکت فلور مل کا دورہ۔
افسران نے ملز میں آٹے اور گندم کے سٹاک کا جائزہ لیا۔
افسران کی فلور ملزمالکان کو آٹے کی سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت۔
 افسران نے ڈیلرز کی لسٹ کا بھی جائزہ لیا۔
تمام ملز فعال ہیں اور ملز میں کام جاری ہے۔
افسران نے ملز میں کام کرنے والے ملازمین اور دیگر انتظامی امور کو بھی چیک کیا۔
لاہور13جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے  فلور ملز کے دورے کیئے۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصراللہ رانجھا، اے سی رائیونڈ عدنان رشید، اے سی شالیمار اور اے سی کینٹ فیلڈ میں متحرک رہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے تحصیل ماڈل ٹاؤن میں موجود 05 فلور ملز کا دورہ کیا۔انہوں نے غوثیہ فلور مل، داتا فوڈز گجومتہ فلور مل، رشید فلور ملز اور صوفی فلور ملز کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول بھی اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کے ہمراہ تھے۔ اے سی  ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے گندم اور آٹے کے سٹاک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فلور ملز مالکان کو گندم اور آٹے کی سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے باہو فلو ملز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، الحرمیب فلور مل سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، الغنی فلور مل، سندر مل سندر انڈسٹریل اور مختار فلور مل کا دورہ کیا۔اے سی شالیمار مہدی مالوف نے حیدری فلور مل اور عظیم فلور مل کا دورہ کیا۔اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے عوامی فلور مل اور برکت فلور مل کا دورہ کیا۔تمام ملز فعال ہیں اور ملز میں کام جاری ہے۔افسران نے ملز میں کام کرنے والے ملازمین اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا۔افسران نے ملز میں آٹے اور گندم کے سٹاک کا جائزہ لیا۔افسران نے فلور مالکان کو آٹے کی سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ افسران نے ڈیلرز کی لسٹ کا بھی جائزہ لیا۔فلور ملز کے دورے ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کئے گئے ہیں۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10400
پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے۔
 ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہد ایت پر اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ۔
اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ کا دورہ۔
 اے سی سٹی تبریز مری کا ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ۔
افسران نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری، نیلامی کے عمل، اشیاء ضروریہ کی فراہمی، ریٹس کا جائزہ لیا۔
افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔
افسران نے کسان پلیٹ فارم کا جائزہ لیا اورکسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کو چیک کیا۔
لاہور13جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیئے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہد ایت پر اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ کیا۔اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ اور اے سی سٹی تبریز مری نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری، نیلامی کے عمل، اشیاء ضروریہ کی فراہمی، ریٹس کا جائزہ لیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پیاز اور آلوؤں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔افسران نے کسان پلیٹ فارم کا جائزہ لیا اورکسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کو چیک کیا۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10401
لاہور13جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران شہر میں بارش کے دوران متحرک ر ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ فسران نشیبی علاقوں کا جائزہ لیں اور نشیبی علاقوں، سڑکوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اورواسا، ایل ڈبلیو ایم سی حکام نکاسی آب کو فوری یقینی بنائیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ جہاں کہیں بارشی پانی کھڑا ہواُسے فوری نکالا جائے۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے ملتان روڈ کے علاقے کا دورہ کیا۔اے سی سٹی تبریز مری نے کہا کہ ملتان روڈ پر موجودواسا اہلکار بارشی پانی کے نکاس کو یقینی بنا رہے ہیں اورمشینری کا استعمال کر کے پانی کو نکالا جا رہا ہے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10402
لاہور13جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورے کیئے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی شالیمار مہدی مالوف نے شالیمار اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔اے سی شالیمار نے سنٹر میں ملازمین کی حاضری، کمپیوٹر سیکشن، آن لائن سسٹم، ٹوکن سسٹم، زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا.۔انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں زیر التوا کیسز کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے آئے ہوئے سائلین سے صورتحال کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورہ کیا گیا۔
*******