Highlights

Jan 13, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے فلور ملز کے دورے.

اے سی رائیونڈ عدنان رشید ، اے سی شالیمار ، اے سی کینٹ اور اے سی سٹی فیلڈ میں متحرک.

اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا باہو فلو ملز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، الحرمیب فلور مل سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، الغنی فلور مل، سندر مل سندر انڈسٹریل اور مختار فلور مل کا دورہ.

اے سی شالیمار مہدی مالوف کا ہائیڈری فلور مل اور عظیم فلور مل کا دورہ.

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا عوامی فلور مل اور برکت فلور مل کا دورہ.

اے سی سٹی تبریز مری کا افضال برادرز فلور مل جی ٹی روڈ شاہدرہ. 

تمام ملز فعال ہیں، اور ملز میں کام جاری ہے. 

افسران نے ملز میں کام کرنے والے ملازمین اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا.

افسران نے ملز میں آٹے اور گندم کے سٹاک کا جائزہ لیا.

افسران نے فلور مالکان کو آٹے کی سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی.

افسران نے ڈیلرز کی لسٹ کا بھی جائزہ لیا.

شاہدرہ جی ٹی روڈ پر واقع افضال برادرز فلور مل کی جانب سے 20 کلو گرام کے 1680 بیگز کی روزانہ کی بنیاد پر سپلائی لکی سٹور، نین سکھ چوک، محسن کریانہ سٹور، مدینہ سٹور تاجپورہ، رضا ٹریڈرز، یادگار سٹور کریم آباد اور نواز سٹور بیگم کوٹ چوک پر جاری ہے. (اے سی سٹی تبریز مری) 

فلور ملز کے دورے ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کئے گئے ہیں.