Highlights

Jan 13, 2020

بزدار حکومت شہر میں ترقیاتی کاموں کے لیے متحرک 

شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 32 کروڑ 92 لاکھ کے فنڈز کی منظوری۔۔۔۔

فنڈز کی منظوری ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر صدارت ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔۔۔۔

اجلاس میں شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ایک ارب دو کروڑ 72 لاکھ مالیت سکیموں کی مدت تکمیل میں اضافہ کر دیا گیا۔۔۔۔۔

پی پی 161 میں سیوریج ، پی سی سی پائپس کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی مد میں 4 کروڑ 15 لاکھ کی منظوری۔۔۔۔

پی پی 167  میں سیوریج مسائل کے حل پی سی سی پائپس کی تنصیب کے لیے چار کروڑ 15 لاکھ کے فنڈز کی منظوری۔۔۔۔

پی پی 168 میں سیوریج اور پی سی سی پائپس کی تنصیب کے لیے چار کروڑ 15 لاکھ منظور کر لیے گئے۔۔۔۔۔

 

پی پی 170 میں نکاسی آب کی سکیموں کے لیے چار کروڑ 15 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔۔۔۔۔

ایم سی ایل کی لاری اڈا ، تاج باغ ، ہربنس پورہ، شاہدرہ سمیت مختلف علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے لیے تین کروڑ 10 لاکھ کی منظوری دی گئی ۔۔۔۔۔

پی پی 161 ، 167, 168, 170 اور 173 میں سیوریج مسائل کے حل کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ مالیت کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی گئی۔۔۔۔

اقلیتی ڈیویلپمنٹ پیکج کے تحت آیت کالونی ، چاہ میراں، گلبرگ اور چرچز کی مرمت کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔۔۔۔

چیف منسٹر سپیشل پیکج کے تحت یوحنا آباد، پیٹر گل کالونی ، اور آیت کالونی میں سیوریج اور فٹ پاتھ کی تعمیر و مرمت کے لیے دو کروڑ 26 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔۔۔۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے ایم سی ایل کے افسران سے جواب طلبی کر لی۔۔۔۔

شہر بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا اہم جائزہ اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا۔۔۔۔۔۔۔