Visit of Vegetable Market

Jan 13, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران سبزی منڈیوں میں دورے کے لئے متحرک.

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ. 

اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا فروٹ و سبزی رائیونڈ اور اے سی سٹی تبریز مری کا ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

افسران نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری ، نیلامی کے عمل، اشیاء ضروریہ کی فراہمی ، ریٹس کا جائزہ لیا.

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پیاز اور آلوؤں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا. 

افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا.

افسران نے کسان پلیٹ فارم کا جائزہ لیا.

کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کو چیک کیا.

کسان پلیٹ فارم فعال ہیں اور شہری سبزی اور پھلوں کی فروخت کو یقینی بنا رہے ہیں.

افسران نے بارش کے پیش نظر منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا.

منڈی انتظامیہ کو فوری طور پر بارشی پانی کو نکالنے اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی.

تاکہ بارش کے باعث عوام الناس کو منڈیوں میں خریدو فروخت کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.

ضلعی انتظامیہ لاہور سبزی و فروٹ منڈیوں میں عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال)