Highlights

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

افسران کے اتوار کے روز بھی ماڈل اور اتوار بازاروں کے دودے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ کا شادمان اتوار بازار کا دورہ ، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ہمراہ. 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا ماڈل بازار وحدت کالونی کا دورہ.

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا سویرا سٹور شادمان کا بھی دورہ.

اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا ماڈل بازار رائیونڈ کا دورہ. 

افسران نے ملازمین کی حاضری، اشیاء ضروریہ کی فراہمی ، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا.

افسران نے اتوار اور ماڈل بازاروں میں سرکاری نرخوں کا بھی جائزہ لیا.

اشیاء ضروریہ کی درجہ بندی اور اس کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا.

افسران نے ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا بھی جائزہ لیا.

افسران نے سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور کوالٹی کو بہتر کرنے اور سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کی ہدایت کی.

اتوار اور ماڈل بازاروں میں خریداری پر آئے ہوئے صارفین سے ریٹس اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا.

افسران نے کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا، کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور مقدار کو چیک کیا. 

صارفین نے تسلی بخش جوابات دئیے،

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے سویرا سٹور شادمان پر سبزیوں اور پھلوں کی درجہ بندی کے مطابق ریٹس کا جائزہ بھی لیا.

عوام الناس نے ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کی درجہ بندی کے نظام کو سراہا ہے. 

مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے.