Highlights

Jan 12, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

افسران کی پرائس چیکنگ کے حوالے سے کاروائیاں جاری.

اے سی سٹی تبریز مری ، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کی کاروائیاں.

اے سی سٹی تبریز مری کی میٹرو راوی، الفتح سٹور کی پرائس کے حوالے سے چیکنگ.

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی میٹرو سٹور ماڈل ٹاؤن میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے چیکنگ.

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کی گرین ویلی، پورٹ پوری اور الفتح سٹور وائے بلاک کینٹ کے علاقے میں پرائس کے حوالے سے چیکنگ.

افسران نے سٹورز میں ڈی سی کاؤنٹر کا جائزہ لیا، ڈی سی کاؤنٹر پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا.

سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا.

ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کا جائزہ لیا گیا.

افسران نے سٹورز پر اشیاء کی درجہ بندی کا بھی جائزہ لیا، سٹورز پر اشیاء کی درجہ بندی نہیں کی گئی تھی، سوئم درجہ کی اشیاء کو بھی اول درجہ کی قیمت پر فروخت کیا جا رہا تھا. 

افسران نے  آلو، پیاز، ٹماٹر ، سیب اور کیلا کی فروخت کو ردجہ بندی کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی.

اشیاء کی فروخت کو اول، دوئم اور سوئم درجہ بندی کے مطابق فروخت کیا جائے اور اسی درجہ بندی کے مطابق صارفین سے قیمت لی جائے. 

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے میٹرو سٹور راوی کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 20000 جبکہ الفتح سٹور کو زائد قمت پر اشیاء فروخت کرنے پر 25000 روپے کا جرمانہ عائد کیا.

الفتح سٹور پر ٹماٹر 190 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا جبکہ ٹماٹر کی مقرر کردہ قیمت 140 روپے ہے. (اے سی سٹی). 

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے میٹرو سٹور ماڈل ٹاؤن انتظامیہ کو وارننگ جاری کی اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی.

پرائس چیکنگ کے حوالے سے ڈی سی لاہور نے سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں. (اے سی کینٹ مرضیہ سلیم). 

پرائس کنٹرول کے حوالے سے کاروائیاں ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کی گئی ہیں.