DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10396
لاہور11جنوری2020:ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کو بریفنگ دی گئی۔پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اے ڈی سی جنرل نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی اور کہا کہ گراں فروشی ہرگز قابل قبول نہ ہے اورسرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ قیمت ایپ شکایت پر بروقت کارروائی نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پر 17 مجسٹریٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور فیلڈ میں نکلیں اور پرائس کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے میگا سٹورز انتظامیہ سے بھی ملاقات کی۔اشیاء ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی کو بہتر کیا جائے اور ناقص اور گلے سڑے پھلوں کو فوری ہٹایا جائے۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ عوام الناس کو اشیاء ضروریہ کی فوری دستیابی یقینی بنائی جائے اورعوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے۔
*********