DC Office Submissions

Jan 11, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10391
ضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری۔
216مقامات کو چیک کیا گیا اور58 خلاف ورزیاں پائی گئیں،1 لاکھ 18 ہزارروپے کے جرمانے،17ایف آئی آر
17افراد کو حراستمیں لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
لاہور11جنوری 2020: ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہوردانش افضال نے کہا کہ 216 مقامات کو چیک کیا گیااور58 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01لاکھ 18 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہورنے کہا کہ 17 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10392
لاہور11جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے متحرک ہیں۔افسران کتا مار مہم پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں آوارہ کتوں کی تلفی کو یقینی بنا رہے ہیں۔تحصیل رائیونڈ میں آج 23 کتوں کو تلف کیا گیا ہے اورتحصیل سٹی میں 14 کتوں کو تلف کیا گیا ہے اورتحصیل کینٹ میں 05 کتوں کو تلف کیا گیا ہے جبکہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 14 کتوں کو تلف کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر 56 کتوں کو تلف کیا گیا۔آوارہ کتوں کے کاٹنے کی متعدد شکایات سامنے آ رہی تھیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر10393
لاہور11جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں متحرک ہیں۔اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے کاروائی لعل پور نندی پورہ کے علاقے میں کی اور01 غیر قانونی طور پر قائم نفیس کلینک کو سیل کیا اورکلینک سے زائد المیعاد ادویات کو قبضے میں لے لیا جبکہ تمام سٹاک کو ضبط بھی کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کیس مزید کارروائی کے لئے ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10394
لاہور11جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان رشید نے بی ایچ یو سلطانکے کا دورہ کیااور ملازمین کی حاضری، ادویات کے سٹاک، ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا۔دوران چیکنگ سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ڈسپنسری، لیبر روم اور وارڈز کا بھی جائزہ لیااور بی ایچ یو میں آئے ہوئے مریضوں سے صورتحال کے بارے میں بھی دریافت کیا۔اے سی رائیونڈ نے بی ایچ یو میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا،انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10395
لاہور11جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متحرک ہیں۔ڈی  سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔آپریشن میاں بازار گوپالنگر یو سی 206 میں کیا گیا۔دوران آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں، ریڑھیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا،01 دکان کے سامنے سے غیر قانونی طور پر بنائی گئی ایکسٹینشن کو بھی ہٹا دیا گیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ 04 دکانوں کو جو فٹ پاتھ پر بنائی گئی تھیں، مسمار کروا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اورڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا۔
********