DC Office Submissions

Jan 10, 2020

ہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10390
لاہور10جنوری2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈی سی لاہور دانش افضال نے کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لینا شروع کر دیا ہے۔ڈی سی لاہور پرائس کنٹرول کے حوالے سے 17پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔وزیراعظم پورٹل،سی ایم پورٹل اورقیمت ایپ اور فیلڈ میں دکانداروں سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے پر کارروائی کی گئی ہے جن افسران کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے ُان میں زونل آفیسر داتا گنج بخش زون اخترچوہان، زونل آفیسر فنانس راوی زون رانا محمد اکرم، اسسٹنٹ زونل آفیسر شاہد علی، اسسٹنٹ زونل آفیسر ریگولیشن اقبال زون محمد ادریس، سرکل ہیڈ ڈرافٹ مین راوی زون لیاقت محمود بٹ، زونل آفیسر ریگولیشن آفیسر سمن آباد زون رانا اشرف عاصم،اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر آصف نصیر،سپرنٹنڈنٹ ایم سی ایل آفتاب علی، اے ایس ایل گلبرگ زون فتح محمد، پرائیویٹ سیکرٹری ایم او سروسز چوہدری کاشف بشیر، اسسٹنٹ زونل آفیسر شالیمار زون روحیل باجوہ، سپرنٹنڈنٹ شالیمار زون طارق جاوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ زونل آفیسر فنانس داتا گنج بخش زون ظفر حسین زیدی، ڈپٹی چیف آفیسر عزیز بھٹی زون شہزاد اقبال قریشی شامل ہیں۔
*******