DC Office Submissions

Jan 10, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10386
ضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری۔
310مقامات کو چیک کیا گیا اور56 خلاف ورزیاں پائی گئیں،1 لاکھ 27 ہزار 500روپے کے جرمانے،14ایف آئی آر
14افراد کو حراست،07افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
لاہور10جنوری 2020: ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 310 مقامات کو چیک کیا گیا اور56 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01لاکھ 27 ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 14 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور14 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ07 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
**********
ہینڈ آؤٹ نمبر10387
لاہور10جنوری 2020: کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈی سی آفس میں ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ریلی کی قیادت ڈی سی لاہور دانش افضال نے کی۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق، پی ایس او عاصم سلیم اور ڈی سی آفس کے ملازمین نے شرکت کی۔ریلی میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پندرہ منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔شرکاء نے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری قوم متحد ہے۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10388
لاہور10جنوری 2020: پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے کیے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے دورے کیے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشیدنے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی، اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل، اشیاء ضروریہ کی فراہمی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور دیگر امور کو چیک کیا۔انہوں نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے نیلامی شیٹس اور شکایات رجسٹر کا جائزہ لیا۔منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا گیا اورمنڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا۔کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ افسران کسان پلیٹ فارم فعال ہیں اور کسان اپنی مرضی سے پھل اور سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔انہوں نے منڈی انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے منڈیوں میں موجود کوڑا کرکٹ اور گندگی کو فوری طور پر صاف کرنے کی ہدایت بھی کی۔  ڈی سی لاہور نے کہا کہ منڈ یوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تا کہ خریداری پر آئے ہوئے صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر10389
لاہور10جنوری 2020: پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے آوارہ کتوں کی تلفی کا کام شروع کر دیا ہے۔آوارہ کتوں کے باعث کاٹنے کی بہت سی شکایات سامنے آر ہی تھیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر افسران فیلڈ میں متحرک ہے۔اورآوارہ کتوں کی تلفی کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔تحصیل رائیونڈ میں 25 آوارہ کتوں کو تلف کر دیا گیاہے۔تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 13 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیااورتحصیل سٹی میں 09 آواہ کتوں کو تلف کیا گیا جبکہ تحصیل کینٹ میں 05 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا۔مجموعی طور پر 52 آوارہ کتوں کو گزشہ دو دنوں میں تلف کیا گیا ہے۔
*******