Visit of Vegetable Market

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی ، اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری کا ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کا بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

افسران نے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل، اشیاء ضروریہ کی فراہمی ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور دیگر امور کو چیک کیا.

منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا گیا ، نیلامی شیٹس اور شکایات رجسٹر کا جائزہ لیا گیا.

منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا.

پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا گیا.

منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا.

کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار کو چیک کیا.

کسان پلیٹ فارم فعال ہیں اور کسان اپنی مرضی سے پھل اور سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنا رہے ہیں.

منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا گیا ، منڈی انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت.

منڈیوں میں موجود کوڑا کرکٹ اور گندگی کو فوری طور پر صاف کرنے کی ہدایت.

منڈیوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تا کہ خریداری پر آئے ہوئے صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.

عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے.

شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں (ڈی سی لاہور دانش افضال).