DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آءوٹ نمبر10383

لاہور09 جنوری 2020 ;58;پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس اور آئل ایجنسی کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا ۔ اے سی کینٹ نے 03 دکانوں اور 01 آئل ایجنسی کو سیل کر دیا ۔ کارروائیاں عزیز بھٹی زون میں کی گئیں ۔ ایم سی ایل کے عملہ نے کارروائی میں حصہ لیا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔

*******

ہینڈ آءوٹ نمبر10384

لاہور09 جنوری 2020 ;58;َضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 313 مقامات کو چیک کیا گیا اور72 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01لاکھ 57 ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے16 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ05 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے ۔

*******

ہینڈ آءوٹ نمبر10385

لاہور09 جنوری 2020 ;58;پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے پٹرول اسٹیشنز کی چیکنگ کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ریٹس، مقدار اور بغیر ہیلمٹ کے پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول اسٹیشنز کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا ۔ انہوں نے 05 پٹرول اسٹیشنز کے نوزلز کو سیل کر دیا اور90000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ ٹوٹل فلنگ اسٹیشن بند روڈ، ہاسکول اے آر فلنگ اسٹیشن، ٹوٹل ملک شہزاد فلنگ اسٹیشن، یتیم خانہ چوک شیل ماڈل فلنگ اسٹیشن کے نوزلز کو سیل کر دیا گیا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں 

********