DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10376
ضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری۔
177مقامات کو چیک کیا گیا اور29 خلاف ورزیاں پائی گئیں،22 ہزار 500روپے کے جرمانے،11ایف آئی آر
11افراد کو حراست،03افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
لاہور08 جنوری 2020: ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 177 مقامات کو چیک کیا گیا اور29 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور22 ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 11 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور11 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ03 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10377
ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال نے انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لیے ضلعی سطح پر ”ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس“ تشکیل دے دی۔
اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ”ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس“کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
 سٹی پولیس آفس لاہور،سٹی ٹریفک پولیس آفس، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی، لاہور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری،
 پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نار کوٹیکس کنٹرول لاہور، پاکستان ریلوے عمل درآمد کروانے میں  اپنا کردار کریں گے۔ 
ٹاسک فورس انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمدرآمد کو تیز کرنے اورلاہور کو”تمباکو سے پاک شہر“ بنانے کے لیے ضلع بھر میں کاروا ئی کرے گی۔
 عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروا ئی کرے گی۔
 اٹھارہ سال سے کم عمروالے افراد کوسگریٹ فروخت کرنے، تعلیمی اداروں سے پچاس میٹرتک کے
 فاصلے پر سگریٹ فروخت کرنے والوں، امپورٹڈ اور کھلے سگریٹ فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عا ٰئد کیا جائیگا۔
  شیشہ اور دوسری تمباکونو شی مصنو عات فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروا ئی کی جا ئے گی۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
لاہور08 جنوری 2020: ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال نے انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لیے ضلعی سطح پر ”ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس“ تشکیل دے دی ہے۔ ڈپٹی کمشنرلاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ”ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس“کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جبکہ سٹی پولیس آفس لاہور،سٹی ٹریفک پولیس آفس،  لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی،  لاہور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری، پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نار کوٹیکس کنٹرول لاہور،  پاکستان ریلوے عمل درآمد کروانے میں  اپنا کردار کریں گے۔ ٹاسک فورس انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمدرآمد کو تیز کرنے اورلاہور کو”تمباکو سے پاک شہر“ بنانے کے لیے ضلع بھر میں کاروا ئی کرے گی جس میں عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروا ئی کرے گی جبکہ اٹھارہ سال سے کم عمروالے افراد کوسگریٹ فروخت کرنے، تعلیمی اداروں سے پچاس میٹرتک کے فاصلے پر سگریٹ فروخت کرنے والوں، امپورٹڈ اور کھلے سگریٹ فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عا ٰئد کیا جائیگا  شیشہ اور دوسری تمباکونو شی مصنو عات فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروا ئی کی جا ئے گی۔شہزاد اقبال، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر، ”ٹوبیکو کنٹرول سیل''  لاہور  نے ضلعی حکومت کے اس تاریخی،عوام دوست اور صحت مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرلاہور دانش فضال نے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوامی مقامات، پبلک سروس گاڑیوں، غیر قانونی اشتہارات اور18 سال سے کم عمر افراد کو تمباکو نوشی مصنو عات کی فروخت کی ممانعت  پر سختی سے عمل درآمدکروایا جائے۔ اور متعلقہ افسران ماہانہ رپورٹ ڈی سی آفس جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔آخری سروے 2018 کے مطابق پاکستان میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد سالانہ تمباکو سے لگنے والی بیماریوں سے فوت ہو جاتے ہیں -ضلعی انتظامیہ نے بروقت ''ٹوبیکو کنٹرول سیل'' قائم کر کے بچوں، عورتوں اور عام عوام کے لیے تمباکو کے دھویں سے پاک  ماحول کو یقینی بنانے کی بہترین سعی کی ہے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10378
لاہور08 جنوری 2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا۔اے سی سٹی نے ہسپتال میں ملازمین کی حاضری، ادویات کی فراہمی، سٹاک، وارڈز، ایمرجنسی، لیبر روم، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا۔دوران وزٹ ڈاکٹرز اور سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھے۔اے سی سٹی نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی، ان سے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ادویات کی بروقت فراہمی کے بارے میں پوچھا اور ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو مریضوں سے احسن انداز میں پیش آنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ا نسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے اور کہا کہ مریضوں کے دکھ کو اپنا درد سمجھیں، ان کو طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔اے سی سٹی نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا اورہسپتال میں شیٹس کو چیک کیا، شیٹس کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر دورہ کیا گیا ہے۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10379
لاہور08 جنوری 2020:پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں مؤثر کام کے حوالے سے دورے کیے۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ملازمین کی حاضری، کمپیوٹر سیکشن، آن لائن سسٹم، زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے دریافت کیا۔ سائلین نے تسلی بخش جوابات دیئے۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے اے ڈی ایل آر کو زیر التوا کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر10380
لاہور08 جنوری 2020:پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رورل ہیلتھ سنٹر چوہنگ، غیر قانونی طور پر قائم منی پٹرول پمپس اور ٹھوکر نیاز بیگ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔اے سی رائیونڈ نے رورل ہیلتھ سنٹر میں ملازمین کی حاضری، ڈسپنسری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر امور کو چیک کیا۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر میں آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات، صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ کے علاقے میں کاروائیاں کرتے ہوئے 02 منی پٹرول پمپس کو بھی سیل کر دیااور مشینوں کو ضبط کر لیا۔02 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا، ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیااورسینکڑوں کی تعداد میں پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں۔
[********
ہینڈ آؤٹ نمبر10381
لاہور08 جنوری 2020:پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے منڈیوں میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔افسران نے منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، سٹاک، شکایات رجسٹر، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار، فراہمی کا جائزہ لیا۔رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 110 روپے فی کلو جبکہ آلو کی قیمت 44 روپے فی کلو ہے۔افسران نے منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کو بھی چیک کیا،کسان پلیٹ فارم پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا۔کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت جاری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر شفیق  نے ہدایت کی کہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کاچھا فروٹ و سبزی منڈی میں انتظامات کو مزید بہتر بنائیں اور صفائی اور تجاوزات پر خصوصی فوکس کریں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر سبزی منڈیوں کے دورے کئے گئے ہیں۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10382
لاہور08 جنوری 2020:پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی تحصیل کینٹ اے سی کینٹ آفس میں ہفتہ وار ریونیو اجلاس ہوا۔اجلاس ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ریونیو حکام سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کو بریفنگ دی گئی۔اے سی کینٹ نے زیر التوا کیسز، کھیوٹ اور انتقال اراضی کیسز کی جانچ پڑتال کی اورزیر التوا کیسز کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کیسز کو فوری طور پر نمٹا کر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر زیر التوا کیسز کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
*******