Highlights

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید فیلڈ میں متحرک.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا رورل ہیلتھ سنٹر چوہنگ ، غیر قانونی طور پر قائم منی پٹرول پمپس اور ٹھوکر نیاز بیگ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رورل ہیلتھ سنٹر میں ملازمین کی حاضری، ڈسپنسری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر امور کو چیک کیا.

رورل ہیلتھ سنٹر میں آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات، صورتحال کے بارے میں دریافت کیا.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ کے علاقے میں کاروائیاں کرتے ہوئے 02 منی پٹرول پمپس کو بھی سیل کر دیا ، مشینوں کو ضبط کر لیا گیا ہے.

02 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا، ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا.

سینکڑوں کی تعداد میں پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا.

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں.