Visit of Vegetable Market

Jan 08, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

افسران نے منڈیوں میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.

افسران نے منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، سٹاک، شکایات رجسٹر ، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار ، فراہمی کا جائزہ لیا. 

رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 110 روپے فی کلو جبکہ آلو کی قیمت 44 روپے فی کلو ہے.

افسران نے منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کو بھی چیک کیا.

کسان پلیٹ فارم پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا.

کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت جاری ہے.

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کاچھا فروٹ و سبزی منڈی میں انتظامات کو مزید بہتر بنائیں، صفائی اور تجاوزات پر خصوصی فوکس کریں، (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر شفیق کی ہدایت).

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر سبزی منڈیوں کے دورے کئے گئے ہیں.