DC Office Submissions

Jan 07, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آؤٹ نمبر10372
پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک۔
ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے۔
اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا سبزی منڈی رائیونڈ اور اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ۔
 اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ۔
 افسران نے منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا
سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔
افسران نے منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔
افسران نے منڈیوں کی انتظامیہ کو بارش کے پیش نظر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
افسران نے منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا اورکسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار کو چیک کیا۔
لاہور07 جنوری 2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیئے۔اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے سبزی منڈی رائیونڈ اور اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ افسران نے منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا اورسبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 100 روپے فی کلو جبکہ پیاز 40 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔افسران نے منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا اورمنڈیوں میں تجاوزات کا جائزہ لیا۔افسران نے منڈیوں کی انتظامیہ کو بارش کے پیش نظر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔افسران نے منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا اورکسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار کو چیک کیا۔کسان پلیٹ فارم پر سبزیاں موجود ہیں اور کسان اپنی مرضی سے پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورے کئے گئے ہیں۔
**********
ہینڈ آؤٹ نمبر10373
َضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری۔
173مقامات کو چیک کیا گیا اور38 خلاف ورزیاں پائی گئیں،01 لاکھ 14 ہزار 500روپے کے جرمانے،04ایف آئی آر
04افراد کو حراست،07افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
لاہور07 جنوری 2020:ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ173 مقامات کو چیک کیا گیا،.38 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01 لاکھ 14 ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،04 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور04 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ07 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
**********
ہینڈ آؤٹ نمبر10374
لاہور07 جنوری 2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پرائس چیکنگ کے حوالے سے متحرک ہیں۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے گرانفروشی پر مجموعی طور پر 65000 روپے کے جرمانے عائد کیے۔ اے سی ماڈل ٹاؤن نے ایف ایم مارٹ سپر سٹور پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 80 روپے فی کلوگرام کے حساب سے چینی فروخت کرنے پر 20000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔انہوں نے رزک مارٹ کو 75 روپے فی کلو گرام کے حساب سے چینی فروخت کرنے پر 10000 روپے کا جرمانہ عائد کیا اورپانڈا مارٹ کو بھی 80 روپے فی کلو گرام کے حساب سے چینی فروخت کرنے پر 20000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے لاثانی مارٹ کو دال اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر 15000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔
ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ**********
ہینڈ آؤٹ نمبر10375
لاہور07 جنوری 2020:پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر متحرک ہیں۔اے سی کینٹ مرضیہ سلیم اور اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے ون ڈش کی خلاف ورزی اور اوقات کار پر کارروائیاں کیں۔اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے عزیز بھٹی زون میں کاروائی کرتے ہوئے 03 فارم ہاؤسز کو سیل کیا۔نایاب گارڈن، ڈیفنس فش فارم اور پیر نصیر کو سیل کیا گیا۔اے سی رائیونڈ عدنان رشیدنے عثمان فارم ہاؤس اور بال روم میرج ہال کو سیل کیااور02 افراد کو موقع پر گرفتار بھی کروایا۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں ہیں۔
ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ**********