Visit of Vegetable Market

Jan 07, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

سبزی منڈیوں کے دورے.

اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا سبزی منڈی رائیونڈ اور اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی ، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ. 

افسران نے منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا.

سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا گیا.

رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 100 روپے فی کلو جبکہ پیاز 40 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے.

افسران نے منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا.

منڈیوں میں تجاوزات کا جائزہ لیا.

منڈی انتظامیہ کو بارش کے پیش نظر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی.

افسران نے منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا.

کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار کو چیک کیا.

کسان پلیٹ فارم پر سبزیاں موجود ہیں اور کسان اپنی مرضی سے پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنا رہے ہیں.

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورے کئے گئے ہیں.