Highlights

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا میاں منشی ہسپتال کا دورہ.

اے سی سٹی نے ہسپتال میں ملازمین کی حاضری، ادویات کی فراہمی، سٹاک، وارڈز، ایمرجنسی ، لیبر روم ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا.

دوران وزٹ ڈاکٹرز اور سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھے.

اے سی سٹی تبریز مری نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی، ان سے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا.

ادویات کی بروقت فراہمی کے بارے میں پوچھا. 

اے سی سٹی نے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو مریضوں سے احسن انداز میں پیش آنے کی ہدایت کی.

انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے. (اے سی سٹی).

مریضوں کے دکھ کو اپنا درد سمجھیں، ان کو طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنائیں. (اے سی سٹی) 

اے سی سٹی نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا.

ہسپتال میں شیٹس کو چیک کیا، شیٹس کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کی.

ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے، اے سی سٹی تبریز مری کی انتظامیہ کو ہدایت.

ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر دورہ کیا گیا ہے.