Price Control Survey

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پرائس چیکنگ کے حوالے سے متحرک.

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی کاروائیاں.

 مجموعی طور پر 65000 روپے کے جرمانے عائد کئے. 

ایف ایم مارٹ سپر سٹور پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں کاروائیاں ، 80 روپے فی کلوگرام کے حساب سے چینی فروخت کرنے پر 20000 روپے کا جرمانہ عائد کیا.

رزک مارٹ کو 75 روپے فی کلو گرام کے حساب سے چینی فروخت کرنے پر 10000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.

پانڈا مارٹ کو بھی 80 روپے فی کلو گرام کے حساب سے چینی فروخت کرنے پر 20000 روپے کا جرمانہ عائد کیا.

لاثانی مارٹ کو دال اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر 15000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.

ڈی سی لاہور دانش افضال نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں.