DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آؤٹ نمبر10370
لاہور06 جنوری 2020: پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رات گئے کارروائی کی۔میرج فنکشن ایکٹ کے تحت شادی کا فنکشن 10 بجے تک اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر پابندی عائد ہے۔انہوں نے کہا کہ فنکشنز رات 11 بجے جاری تھے۔اے سی رائیونڈ نے کارروائی کرتے ہوئے میرج ہالز کو سیل کر دیا۔جے فائیو میرج ہال جاتی امرا روڈ اور اڈہ پلاٹ پر سیل کیا گیااورون ڈش اور او قات کار کی خلاف ورزی پر 02 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی آرز کا اندراج کار سرکار میں مداخلت کرنے پر کیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10371
لاہور06 جنوری 2020: پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔سبزی منڈیوں میں دورے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ اور شہر میں ہونے والی بارش کے پیش نظر کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی سٹی تبریز مری، اے سی رائیونڈ عدنان رشید اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا فیلڈ میں متحرک ہیں۔اے سی رائیونڈ عدنان رشیدنے رائیونڈ سبزی و فروٹ منڈی، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دور ہ کیاجبکہ اے سی سٹی تبریز مری نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے سبزی منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، اشیاء ضروریہ کی فراہمی، سٹاک، شکایات رجسٹر اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 105 سے 110 روپے فی کلو ہے۔افسران نے فروٹ و سبزی منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم فعال ہیں، کسان اپنی مرضی سے کسان پلیٹ فارم پر سبزیاں فروخت کر رہے ہیں۔اے سی سٹی نے کہا کہ ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں پر موجود ہیں۔افسران نے ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کو صارفین کے لئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ہونے والی بارش کے پیش نظر منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔
********