Visit of Vegetable Market

Jan 06, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے.

سبزی منڈیوں میں دورے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ اور شہر میں ہونے والی بارش کے پیش نظر کئے گئے ہیں.

اے سی سٹی تبریز مری ، اے سی رائیونڈ عدنان رشید اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا فیلڈ میں متحرک، سبزی منڈیوں کے دورے.

اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا رائیونڈ سبزی و فروٹ منڈی ، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ ،جبکہ اے سی سٹی تبریز مری کا ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ. 

افسران نے سبزی منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، اشیاء ضروریہ کی فراہمی ، سٹاک، شکایات رجسٹر اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا.

رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 105 سے 110 روپے فی کلو ہے.

افسران نے فروٹ و سبزی منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا.

کسان پلیٹ فارم فعال ہیں، کسان اپنی مرضی سے کسان پلیٹ فارم پر سبزیاں فروخت کر رہے ہیں.

ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں پر موجود ہیں. (اے سی سٹی).

افسران نے ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کو صارفین کے لئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی.

شہر میں ہونے والی بارش کے پیش نظر منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں.