DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آؤٹ نمبر10365
ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پلان کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس۔
اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے، سی ای او ایجوکشن، ایم سی ایل، ٹیپا، ٹریفک پولیس، این ایچ اے، ہائی ویز اور متعلقہ حکام کی شرکت۔
اجلاس میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
 یتیم خانہ سے بابو صابو، ٹھوکر چوک، شاہدرہ چوک، سگیاں، آؤٹ فال روڈ، اللہ ہو چوک، جیل روڈ،
 شملہ پہاڑی، بھاٹی چوک پر ٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں بات کی گئی۔
 ان پوائنٹس پر حائل رکاوٹوں کے سدباب کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پلان ترتیب دیا جائے۔ 
ٹریفک کی روانی کو متاثر نہ ہونے دیا جائے۔
 ٹریفک کے بہاؤ کو مسلسل برقرار رکھنے کے لئے فٹ پاتھ سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کروائیں۔
غیر قانونی طور پر قائم پارکنگ اسٹینڈز کو ختم کروایا جائے۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
لاہور04 جنوری 2020:ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پلان کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے، سی ای او ایجوکشن، ایم سی ایل، ٹیپا، ٹریفک پولیس، این ایچ اے، ہائی ویز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ یتیم خانہ سے بابو صابو، ٹھوکر چوک، شاہدرہ چوک، سگیاں، آؤٹ فال روڈ، اللہ ہو چوک، جیل روڈ، شملہ پہاڑی، بھاٹی چوک پر ٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں بات کی گئی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ان پوائنٹس پر حائل رکاوٹوں کے سدباب کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پلان ترتیب دیا جائے اورٹریفک کی روانی کو متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو مسلسل برقرار رکھنے کے لئے فٹ پاتھ سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کروائیں اورغیر قانونی طور پرقائم پارکنگ اسٹینڈز کو ختم کروایا جائے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10366
ضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری۔
225مقامات کو چیک کیا گیا او45 خلاف ورزیاں پائی گئیں،74ہزارروپے 500سوکے جرمانے،15ایف آئی آر
15افراد کو حراست،15افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
لاہور04 جنوری 2020: ڈی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 225 مقامات کو چیک کیا اور45 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور74 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 15 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور15 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10367
لاہور04 جنوری 2020:پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ٖڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان رشید اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے دورے کیے۔اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ سبزی و فروٹ منڈی اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیااورملازمین کی حاضری، شکایات رجسٹر، تجاوزات اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 105، پیاز کی 40 اور آلو کی قیمت 28 روپے فی کلو ہے۔افسران نے سبزی منڈیوں میں تجاوزات کا جائزہ لیااور منڈیوں میں غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمہ کی ہدایت کی،سبزی منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا جائزہ لیا گیا۔افسران نے منڈی انتظامیہ کو منڈی میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔افسران نے گراں فروشی، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے منافع خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن عمل میں لانے کی ہدایات کیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کی اجازت ہر گز کسی کو نہ ہو گی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ اور منڈیوں میں نیلامی کے عمل میں بھی ہیرا پھیری ہرگز قابل قبول نہ ہو گی۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10368
لاہور04 جنوری 2020:پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور کا افسران نے غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول مشین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اے سی کینٹ مرضیہ سلیم اور اے سی رائیونڈنے کارروائیاں کیں۔اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے بہار شاہ روڈ پر کاروائیاں کیں۔01 دکان جبکہ دو گوداموں کو سیل کر دیا گیا، ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیا ہے۔اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے01 منی پٹرول مشین کو ضبط کر لیا اور01 شخص کو گرفتار اور ایف آئی آر کا اندراج کروایا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10369
لاہور04 جنوری 2020:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوانے کے لئے متحرک ہیں۔ اے سی سٹی تبریز مری کی زیر نگرانی آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہیں۔آج مجموعی طور پر 72 کنال زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیا ہے۔40 کنال سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیاجبکہ 32 کنال اراضی پر امرودوں کا باغ تھا، اس زمین کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔اے سی سٹی نے کہا کہ زمین پر با اثر افراد نے قبضہ جما رکھا تھااورزمین اربن اور زرعی نوعیت کی تھی۔کارروائی شاہدرہ کے علاقے میں کی گئی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے۔اسی طر ح اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی فیصل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا،اے سی رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی بھٹی چوک، تبلیغی مرکز رائیونڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔دوران آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں، ریڑھیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔افسران نے فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کروایا۔آپریشن میں ایم سی ایل نے بھی حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے آخری خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے تجاوزات کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہیں۔
ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ**********