Traffic management plan

ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پلان کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس.

اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے، سی ای او ایجوکشن، ایم سی ایل، ٹیپا، ٹریفک پولیس ، این ایچ اے، ہائی ویز اور متعلقہ حکام کی شرکت. 

اجلاس میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.

  ییتیم خانہ سے بابو صابو، ٹھوکر چوک، شاہدرہ چوک، سگیاں ، آؤٹ فال روڈ ، اللہ ہو چوک، جیل روڈ، شملہ پہاڑی، بھاٹی چوک پر ٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں بات کی گئی.

ان پوائنٹس پر حائل رکاوٹوں کے سدباب کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پلان ترتیب دیا جائے، ڈی سی لاہور کی ہدایت.

ٹریفک کی روانی کو متاثر نہ ہونے دیا جائے،

ٹریفک کے بہاؤ کو مسلسل برقرار رکھنے کے لئے فٹ پاتھ سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کروائیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت).

غیر قانونی طور پر پارکنگ اسٹینڈز کو ختم کروایا جائے. (ڈی سی لاہور دانش افضال)