DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آؤٹ نمبر10350
ضلعی انتظامیہ لاہور نے افسران کے ماہ دسمبر 2019 میں دوروں کی رپورٹ جاری کردی۔
 افسران نے سکولوں، ہسپتالوں، اراضی ریکارڈ سنٹرز، ہیلتھ فسیلیٹی سنٹرز، پولیو اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور مارکیٹس کے وزٹس کئے۔
سکولوں میں سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال، مسلم ماڈل ہائی سکول، اے پی ایس شہدا سکول ماڈل ٹاؤن لاہور،
 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھلوکے خورد اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گارڈن ٹاؤن میں دورے کئے گئے۔
ہسپتالوں میں ٹی ایچ کیو کاہنہ ہسپتال، سروس ہسپتال، جناح ہسپتال، پی آئی سی،
 بی ایچ یو، میو ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال کے دورے کئے۔
 افسران نے ماہ دسمبر 2019 میں مجموعی طور پر سکولوں کے 124، ہیلتھ سنٹرز کے 128، 
اراضی ریکارڈ سنٹرز کے 37 اور مارکیٹس کے بھی 36 وزٹس کئے۔
ڈی سی لاہور دانش افضال نے سکولوں میں 08 دورے، ہیلتھ سنٹرز میں 12، اراضی ریکارڈ سنٹرز میں 03،
 مارکیٹس وزٹس 04 جبکہ پولیو، ڈینگی کے وزٹس بھی کئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواصغر جوئیہ نے سکولوں کے 16، ہیلتھ سنٹرز میں 22، اراضی ریکارڈ سنٹرز میں 08، 
مارکیٹس وزٹس 08 جبکہ پولیو اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورے بھی کئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے سکولوں میں 24، ہیلتھ سنٹرز میں 14، اراضی ریکارڈ سنٹر 
میں 06، مارکیٹس وزٹ 04 جبکہ پولیو اور ڈینگی کے وزٹس بھی کئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرنے سکولوں کے 12، ہیلتھ سنٹرز میں 08، مارکیٹس وزٹس 04
 جبکہ پولیو اور ڈینگی کے وزٹس بھی کئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے سکولوں کے 10، ہیلتھ سنٹرز کے 12، 
مارکیٹس کے 04 جبکہ پولیو اور ڈینگی کے دورے بھی کئے۔
لاہور یکم جنوری 2020ء:ضلعی انتظامیہ لاہور نے افسران کے ماہ دسمبر 2019 میں دوروں کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضا ل نے کہا کہ افسران نے سکولوں، ہسپتالوں، اراضی ریکارڈ سنٹرز، ہیلتھ فسیلیٹی سنٹرز، پولیو اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور مارکیٹس کے وزٹس کئے۔سکولوں میں سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال، مسلم ماڈل ہائی سکول، اے پی ایس شہدا سکول ماڈل ٹاؤن لاہور، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھلوکے خورد اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گارڈن ٹاؤن میں دورے کئے گئے۔ہسپتالوں میں ٹی ایچ کیو کاہنہ ہسپتال، سروس ہسپتال، جناح ہسپتال، پی آئی سی، بی ایچ یو، میو ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال کے دورے کئے۔انہوں نے کہا کہ افسران نے ماہ دسمبر 2019 میں مجموعی طور پر  سکولوں کے 124، ہیلتھ سنٹرز کے 128، اراضی ریکارڈ سنٹرز کے 37 اور مارکیٹس کے بھی 36 وزٹس کئے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے سکولوں میں 08 دورے، ہیلتھ سنٹرز میں 12، اراضی ریکارڈ سنٹرز میں 03، مارکیٹس وزٹس 04 جبکہ پولیو، ڈینگی  کے وزٹس بھی کئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سکولوں کے 16، ہیلتھ سنٹرز میں 22، اراضی ریکارڈ سنٹرز میں 08، مارکیٹس وزٹس 08 جبکہ پولیو اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورے بھی کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے سکولوں میں 24، ہیلتھ سنٹرز میں 14، اراضی ریکارڈ سنٹر میں 06، مارکیٹس وزٹ 04 جبکہ پولیو اور ڈینگی کے وزٹس بھی کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر نے سکولوں کے 12، ہیلتھ سنٹرز میں 08، مارکیٹس وزٹس 04 جبکہ پولیو اور ڈینگی کے وزٹس بھی کئے اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے سکولوں کے 10، ہیلتھ سنٹرز کے 12، مارکیٹس کے 04 جبکہ پولیو اور ڈینگی کے دورے بھی کئے۔اے سی سٹی نے سکولوں میں 10، ہیلتھ سنٹرز کے 08، اراضی ریکارڈ سنٹرز کے 02، مارکیٹس کے 02 جبکہ ڈینگی اور پولیو کے دورے بھی کئے اوراے سی ماڈل ٹاؤن نے سکولوں کے 12، ہیلتھ سنٹرز میں 16، اراضی ریکارڈ سنٹر میں 2، مارکیٹس وزٹ 04 جبکہ ڈینگی اور پولیو دورے بھی کئے۔اے سی رائیونڈ نے سکولوں کے 10، ہیلتھ سنٹرز میں 14، اراضی ریکارڈ سنٹر میں 02، مارکیٹس کے 02 جبکہ پولیو اور ڈینگی دورے بھی کئے۔اے سی شالیمار نے سکولوں کے 14، ہیلتھ سنٹرز میں 18 دورے، اراضی ریکارڈ سنٹر میں 02، مارکیٹس کے 02 جبکہ پولیو اور ڈینگی دورے بھی کئے۔ڈی سی لاہور دانش افضا ل نے کہاکہ اے سی کینٹ نے سکولوں میں 08 دورے،  ہیلتھ سنٹرز میں 12،  اراضی ریکارڈ سنٹر کے 02،  مارکیٹس وزٹس 02 جبکہ ڈینگی اور پولیو کے دورے بھی کئے۔
**********
ہینڈ آؤٹ نمبر10351
ضلعی انتظامیہ لاہور نے قیمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کی رپورٹ جاری کردی۔
قیمت ایپ کا آغاز جون 2019 میں کیا گیا تھا، جون 2019 سے لیکر دسمبر 2019 تک کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
پرائس کنٹرول، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر مجموعی طور پر 4878 شکایات موصول ہوئیں۔
تحصیل کینٹ اول درجے پر رہا، تحصیل کینٹ میں 748 شکایات موصول ہوئیں، 748 شکایات کو حل کروایا گیا۔
 تحصیل کینٹ میں کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا۔
تحصیل سٹی میں سب سے زیادہ 1727 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1696 شکایات کو حل کر دیا گیا
31 شکایات پر ابھی کام جاری ہے، جبکہ کامیابی کا تناسب 98 فیصد رہا۔
 تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 1207 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1184 شکایات کو حل کر دیا گیا۔
 23 شکایات پر کام جاری ہے جبکہ کامیابی کا تناسب 98 فیصد رہا ہے۔
 تحصیل رائیونڈ میں 728 شکایات موصول ہوئیں، 723 شکایات کو حل کر دیا گیا۔
 05 شکایات پر کام جاری جبکہ کامیابی کا تناسب 99 فیصد رہا۔
تحصیل شالیمار میں 468 شکایات موصول ہوئیں، 462 شکایات کو حل کر دیا گیا۔
 06 شکایات پر کام جاری ہے جبکہ کامیابی کا تناسب 98 فیصد رہا۔
 پنجاب حکومت نے قیمت ایپ کا آغاز شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیا۔
 شہری قیمت ایپ پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
لاہور یکم جنوری 2020ء:ضلعی انتظامیہ لاہور نے قیمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔قیمت ایپ کا آغاز جون 2019 میں کیا گیا تھا، جون 2019 سے لیکر دسمبر 2019 تک کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ  پرائس کنٹرول، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر مجموعی طور پر 4878 شکایات موصول ہوئیں اورتحصیل کینٹ اول درجے پر رہا، تحصیل کینٹ میں 748 شکایات موصول ہوئیں، 748 شکایات کو حل کروایا گیا، تحصیل کینٹ میں کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہااورتحصیل سٹی میں سب سے زیادہ 1727 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1696 شکایات کو حل کر دیا گیا، 31 شکایات پر ابھی کام جاری ہے، جبکہ کامیابی کا تناسب 98 فیصد رہاجبکہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 1207 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1184 شکایات کو حل کر دیا گیا، 23 شکایات پر کام جاری ہے جبکہ کامیابی کا تناسب 98 فیصد رہا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تحصیل رائیونڈ میں 728 شکایات موصول ہوئیں، 723 شکایات کو حل کر دیا گیا، 05 شکایات پر کام جاری ہے جبکہ کامیابی کا تناسب 99 فیصد رہااورتحصیل شالیمار میں 468 شکایات موصول ہوئیں، 462 شکایات کو حل کر دیا گیا، 06 شکایات پر کام جاری ہے جبکہ کامیابی کا تناسب 98 فیصد رہا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پنجاب حکومت نے قیمت ایپ کا آغاز شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیا.۔انہوں نے کہا کہ شہری قیمت ایپ پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
*********