Report of December Visits

ضلعی انتظامیہ لاہور نے افسران کے ماہ دسمبر 2019 میں دوروں کی رپورٹ جاری کردی.

افسران نے سکولوں، ہسپتالوں، اراضی ریکارڈ سنٹرز ، ہیلتھ فسیلیٹی سنٹرز ، پولیو اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور مارکیٹس کے وزٹس کئے.

سکولوں میں سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال، مسلم ماڈل ہائی سکول، اے پی ایس شہدا سکول ماڈل ٹاؤن لاہور ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھلوکے خورد اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گارڈن ٹاؤن میں دورے کئے گئے.

ہسپتالوں میں ٹی ایچ کیو کاہنہ ہسپتال، سروس ہسپتال، جناح ہسپتال، پی آئی سی، بی ایچ یو، میو ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال کے دورے کئے.

افسران نے ماہ دسمبر 2019 میں مجموعی طور پر  سکولوں کے 124، ہیلتھ سنٹرز کے 128، اراضی ریکارڈ سنٹرز کے 37 اور مارکیٹس کے بھی 36 وزٹس کئے. 

ڈی سی لاہور دانش افضال نے سکولوں میں 08 دورے ، ہیلتھ سنٹرز میں 12، اراضی ریکارڈ سنٹرز میں 03، مارکیٹس وزٹس 04 جبکہ پولیو، ڈینگی  کے وزٹس بھی کئے گئے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سکولوں کے 16، ہیلتھ سنٹرز میں 22، اراضی ریکارڈ سنٹرز میں 08، مارکیٹس وزٹس 08 جبکہ پولیو اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورے بھی کئے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے سکولوں میں 24، ہیلتھ سنٹرز میں 14، اراضی ریکارڈ سنٹر میں 06، مارکیٹس وزٹ 04 جبکہ پولیو اور ڈینگی کے وزٹس بھی کئے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر نے سکولوں کے 12، ہیلتھ سنٹرز میں 08، مارکیٹس وزٹس 04 جبکہ پولیو اور ڈینگی کے وزٹس بھی کئے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے سکولوں کے 10، ہیلتھ سنٹرز کے 12، مارکیٹس کے 04 جبکہ پولیو اور ڈینگی کے دورے بھی کئے.

اے سی سٹی نے سکولوں میں 10، ہیلتھ سنٹرز کے 08، اراضی ریکارڈ سنٹرز کے 02، مارکیٹس کے 02 جبکہ ڈینگی اور پولیو کے دورے بھی کئے.

اے سی ماڈل ٹاؤن نے سکولوں کے 12، ہیلتھ سنٹرز میں 16، اراضی ریکارڈ سنٹر میں 2، مارکیٹس وزٹ 04 جبکہ ڈینگی اور پولیو دورے بھی کئے.

اے سی رائیونڈ نے سکولوں کے 10، ہیلتھ سنٹرز میں 14، اراضی ریکارڈ سنٹر میں 02، مارکیٹس کے 02 جبکہ پولیو اور ڈینگی دورے بھی کئے.

اے سی شالیمار نے سکولوں کے 14، ہیلتھ سنٹرز میں 18 دورے ، اراضی ریکارڈ سنٹر میں 02، مارکیٹس کے 02 جبکہ پولیو اور ڈینگی دورے بھی کئے.

اے سی کینٹ نے سکولوں میں 08 دورے،  ہیلتھ سنٹرز میں 12،  اراضی ریکارڈ سنٹر کے 02 ،  مارکیٹس وزٹس 02 جبکہ ڈینگی اور پولیو کے دورے بھی کئے.(ڈی سی لاہور دانش افضال).