Price Control Report

ضلعی انتظامیہ لاہور نے قیمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کی رپورٹ جاری کردی. 

قیمت ایپ کا آغاز جون 2019 میں کیا گیا تھا، جون 2019 سے لیکر دسمبر 2019 تک کی رپورٹ جاری کی گئی ہے.

 پرائس کنٹرول، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر مجموعی طور پر 4878 شکایات موصول ہوئیں.

تحصیل کینٹ اول درجے پر رہا، تحصیل کینٹ میں 748 شکایات موصول ہوئیں، 748 شکایات کو حل کروایا گیا، تحصیل کینٹ میں کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا.

تحصیل سٹی میں سب سے زیادہ 1727 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1696 شکایات کو حل کر دیا گیا، 31 شکایات پر ابھی کام جاری ہے، جبکہ کامیابی کا تناسب 98 فیصد رہا.

تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 1207 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1184 شکایات کو حل کر دیا گیا، 23 شکایات پر کام جاری ہے جبکہ کامیابی کا تناسب 98 فیصد رہا.

تحصیل رائیونڈ میں 728 شکایات موصول ہوئیں، 723 شکایات کو حل کر دیا گیا، 05 شکایات پر کام جاری ہے جبکہ کامیابی کا تناسب 99 فیصد رہا.

تحصیل شالیمار میں 468 شکایات موصول ہوئیں، 462 شکایات کو حل کر دیا گیا، 06 شکایات پر کام جاری ہے جبکہ کامیابی کا تناسب 98 فیصد رہا. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

پنجاب حکومت نے قیمت ایپ کا آغاز شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیا. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

شہری قیمت ایپ پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).