Visit of Vegetable Market

Jan 01, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

سبزی منڈیوں میں دورے کئے جا رہے ہیں.

اے سی رائیونڈ عدنان رشید ، اے سی کینٹ مرضیہ سلیم اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کے سبزی منڈیوں کے دورے.

اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر اور دیگر پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی، معیار اور پرائس کو چیک کیا.

سبزی منڈی رائیونڈ میں ٹماٹر کی قیمت 100 سے 150 روپے فی کلوگرام ہے.

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی میں پیاز کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا.

 ضروریہ اشیاء کے ہر شیڈ پر ریٹ لسٹ سے متعلق نیو فلیکسز اور ایل ای ڈی سکرین بھی تنصیب کر دی گئیں .(اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا). 

ایل ای ڈی اور فلیکسز نصب کرنے کا مقصد ریٹ لسٹ سے متعلق شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے. (اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا) 

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے بادامی باغ لاری فروٹ و سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.

افسران نے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کے ساتھ ساتھ منڈیوں میں دیگر انتظامات کو بھی چیک کیا.

افسران نے کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں کی مقدار کو چیک کیا.

منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا .

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورے کئے گئے ہیں.