DC Office Submissions

Jan 01, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آؤٹ نمبر10349
ڈی سی لاہور دانش افضال نے  داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور  نے پناہ گاہ میں  انتظامات کا جا ئزہ لیا۔انہوں نے وہاں پر ٹھہرے افراد سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور پناہ گاہوں میں کھانے کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو بہترین کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے مکمل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔  
********