DC Office Submissions

Dec 30, 2019

ہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

 

ہینڈ آءوٹ نمبر10343

لاہور30دسمبر 2019ء ;58; پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ ڈ پٹی کمشنرلاہور دانش افضال کی زیر صدارت پچھلی انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی صفدر حسین ورک،اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ہیلتھ اور ڈی ڈی اوز ہیلتھ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے پولیو مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈی ڈی او ز ہیلتھ نے بھی اپنے اپنے زون کے حوالے سے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں نے گھر گھر جاکر بچوں کی فنگر مارکنگ کو چیک کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے محروم نہ رہ سکے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کاکردگی کو سراہا اور کہا کہ اسی طرح آئندہ بھی پولیو مہم کو بہتر انداز میں چلایا جائے ۔

*********