DC Office Submissions

Dec 30, 2019

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

 

ہینڈ آءوٹ نمبر10339

لاہور30دسمبر 2019ء ;58; پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ ڈ پٹی کمشنرلاہور دانش افضال کی ہدایت پرافسران کی شادی بیاہ کے فنکشنز میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر کاروائیاں ہیں ۔ اے سی کینٹ مرضیہ سلیم اور اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے کاروائیاں کیں ۔ اے سی کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے الفتح فارم ہاؤس اور ڈیرہ حسین فارم کو سیل کر دیا اوراے سی رائیونڈ نے کینال فارم ہاؤس اور عجوہ مارکی کو سیل کر دیا ۔ ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کئے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر سخت کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔

*********

ہینڈ آءوٹ نمبر10340

لاہور30دسمبر 2019ء ;58; پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ سبزی و فروٹ منڈی، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ۔ افسران نے منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، اشیاء ضروریہ کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ افسران نے سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا ۔ رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر 85 سے 90 جبکہ آلو کی قیمت 22 سے 27 روپے فی کلو ہے ۔ سبزی منڈی بادامی باغ میں مویشیوں کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے سٹاف کی جواب طلبی کر لی ۔ اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے منڈی میں تجاوزات، صفائی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ میٹنگ بھی طلب کر لی ۔ افسران نے منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کو بھی چیک کیا ۔ اے سی ماڈل ٹاءون نے کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں کی کوالٹی اور مقدار کو چیک کیا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سبزی منڈیوں میں دورے جاری رہیں گے ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10341

لاہور30دسمبر 2019ء ;58; پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ٹی ایچ کیو کاہنہ اور اے سی رائیونڈ عدنان رشیدنے بی ایچ یو مراکہ کا دورہ کیا ۔ افسران نے ملازمین کی حاضری، ادویات کی فراہمی، سٹاک اور انتظامی امور کی چیکنگ کی ۔ افسران نے مریضوں سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا، تسلی بخش جوابات دیئے ۔ افسران نے بیڈ شیٹس کور کو بھی فوری طور پر تبدیل کرنے کو کہا ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ٹی ایچ کیو کاہنہ نو کے باہر قائم تجاوزات کا بھی جائزہ لیا، فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر قائم ٹیکسی اسٹینڈ کو ہٹانے کی ہدایت بھی کی ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورے عمل میں لائے گئے ہیں ۔

*******

ہینڈ آءوٹ نمبر10342

لاہور30دسمبر 2019ء ;58; پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے پناہ گاہ کے دورے کیے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے پناہ گاہ میں ملازمین کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر امور کو چیک کیا اورپناہ گاہ میں ٹھہرے ہوئے افراد سے فیڈ بیک لیا ۔ پناہ گاہ میں 87 لوگ ٹھہرے ہوئے تھے جن کو ناشتہ بھی فراہم کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ میں مقیم افراد نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس احسن قدم کو سراہا ۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے پناہ گاہ انچارج کو پناہ گاہ میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ۔

********