Highlights

Dec 30, 2019

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا ٹی ایچ کیو کاہنہ اور اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا بی ایچ یو مراکہ کا دورہ.

افسران نے ملازمین کی حاضری، ادویات کی فراہمی، سٹاک اور انتظامی امور کی چیکنگ کی.

افسران نے مریضوں سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا، تسلی بخش جوابات دیئے.

افسران نے بیڈ شیٹس کور کو بھی فوری طور پر تبدیل کرنے کو کہا.

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ٹی ایچ کیو کاہنہ نو کے باہر قائم تجاوزات کا بھی جائزہ لیا، فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت.

غیر قانونی طور پر قائم ٹیکسی اسٹینڈ کو ہٹانے کی ہدایت بھی کی(اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا).

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورے عمل میں لائے گئے ہیں.