Panagah (Shelter Homes)

Dec 30, 2019

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے پناہ گاہ کے دورے.

اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے پناہ گاہ میں ملازمین کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر امور کو چیک کیا.

پناہ گاہ میں ٹھہرے ہوئے افراد سے فیڈ بیک لیا.

پناہ گاہ میں 87 لوگ ٹھہرے ہوئے تھے جن کو ناشتہ بھی فراہم کیا گیا.

پناہ گاہ میں مقیم افراد نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس احسن قدم کو سراہا.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے پناہ گاہ انچارج کو پناہ گاہ میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی.