Highlights

Dec 30, 2019

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا رائیونڈ سبزی و فروٹ منڈی ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کاچھا فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کا بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ .

افسران نے منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، اشیاء ضروریہ کی فراہمی ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا. 

افسران نے سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا.

رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر 85 سے 90 جبکہ آلو کی قیمت 22 سے 27 روپے فی کلو ہے.

سبزی منڈی بادامی باغ میں مویشیوں کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے سٹاف کی جواب طلبی کر لی.

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے منڈی میں تجاوزات، صفائی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ میٹنگ بھی طلب کر لی.

افسران نے منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کو بھی چیک کیا.

کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں کی کوالٹی اور مقدار کو چیک کیا گیا. (اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا).

سبزی منڈیوں میں دورے جاری رہیں گے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).