DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

 

ہینڈ آءوٹ نمبر10331

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس ۔

اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا، سیکرٹری آر ٹی اے،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور دیگرکی شرکت ۔

اجلاس میں شہر کے ٹریفک کے دباؤ کے حوالے سے اہم چوکوں کا جائزہ ۔

ٹھوکر نیاز بیگ، امامیہ کالونی، گجومتہ، سگیاں ،بابو صابو، اللہ ہو چوک، حسین چوک، شاہدرہ میں ٹریفک کے مسائل کا جائزہ ۔

ڈی سی لاہور کی ٹیپا، ٹریفک پولیس، سی اینڈ ڈبلیو سے شفارشات مرتب کرنے کی ہدایت ۔

پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن دینے سے پہلے ٹریفک پولیس سے پارکنگ کے حوالے سے رپورٹ لی جائے ۔

شہر میں ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال ۔

لاہور28دسمبر 2019ء ; ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا، سیکرٹری آر ٹی اے،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور دیگرنے شرکت کی ۔ اجلاس میں شہر کے ٹریفک کے دباؤ کے حوالے سے اہم چوکوں کا جائزہ لیا گیا ۔ ٹھوکر نیاز بیگ، امامیہ کالونی، گجومتہ، سگیاں ،بابو صابو، اللہ ہو چوک، حسین چوک، شاہدرہ میں ٹریفک کے مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے ٹیپا، ٹریفک پولیس، سی اینڈ ڈبلیو سے شفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بابو صابو بند روڈ اور بابو صابو تا یتیم خانہ چوک شاہراہ پر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں ۔ بابو صابو میں سگنل کی تنصیب سڑکوں کے سیدھا کرنا اور روڈ کی مرمت کی سفارشات زیر غور ہیں ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سگیاں پل کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اس کو فوری مرمت کرنے کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کیا جائے گا اورسگیاں پل والی سڑک کے غیر ضروری یو ٹرن کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ھو چوک کے گول چکر کوختم کیا جائے گا اوراگلے ہفتے اجلاس میں تمام سفارشات کو پیش کیا جائے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن دینے سے پہلے ٹریفک پولیس سے پارکنگ کے حوالے سے رپورٹ لی جائے گی اور کہا کہ شہر میں ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10332

پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پرائس کنٹرول کے حوالے سے متحرک ۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کا گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاءون ۔

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا سنٹرل پارک فیروز پور روڈ پر ڈی مارٹ سٹور کا دورہ ۔

80 روپے فی کلو میں چینی فروخت کرنے پر 10000 روپے کا جرمانہ ۔

قصاب کو گوشت 1100 روپے فی کلو میں فروخت کرنے پر 10000 روپے کا جرما نہ ۔

اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا بحریہ ٹاؤن میں کریک ڈاؤن ۔

04 دکانداروں کو پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے اور زائد قیمت پر اشیاء ضروریہ کو فروخت کرنے

پر 60000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری ۔

350مقامات کو چیک کیا گیا او78 خلاف ورزیاں پائی گئیں ،02لاکھ 9ہزار5سوروپے کے جرمانے ،29ایف آئی آر

29افراد کو حراست،07افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ۔

لاہور28دسمبر 2019ء ;پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پرائس کنٹرول کے حوالے سے متحرک ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اے سی رائیونڈ عدنان رشیدنے گراں فروشی پر کریک ڈاؤن کیا ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے سنٹرل پارک فیروز پور روڈ پر ڈی مارٹ سٹور کا دورہ کیا ۔ 80 روپے فی کلو میں چینی فروخت کرنے پر 10000 روپے کا جرمانہ اور03 فروٹ و سبزی شاپس پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 3000 روپے جرمانہ جبکہ قصاب کو گوشت 1100 روپے فی کلو میں فروخت کرنے پر 10000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ اے سی رائیونڈنے بحریہ ٹاؤن میں کریک ڈاؤن کیا ۔ 04 دکانداروں کو پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے اور زائد قیمت پر اشیاء ضروریہ کو فروخت کرنے پر 60000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔ افسران نے مجموعی طور پر 83000 روپے کے جرمانے عائد کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 350 مقامات کو چیک کیا گیا اور78 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور02 لاکھ 09 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔ َڈی سی لاہورنے کہا کہ 29 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور29 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ07 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10333

پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی منڈیوں کے دورے ۔

اے سی رائیونڈ کا رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ ۔

اے سی سٹی تبریز مری کا فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ ۔

افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی، کوالٹی اور معیار کو چیک کیا ۔

افسران نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو منڈیوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ۔

لاہور28دسمبر 2019ء ;پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان رشید اور اے سی سٹی تبریز مری نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے ۔ اے سی رائیونڈ نے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی اور اے سی سٹی تبریز مری نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ کیا ۔ افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی، کوالٹی اور معیار کو چیک کیا ۔ افسران نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو منڈیوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ۔ اے سی سٹی تبریز مری نے پرائس چیکنگ کے حوالے سے کاروائی کرتے ہوئے سپر مارکیٹ، نقشبندی سپر سٹور اور اکبری ڈیپارٹمنٹل سٹور کی چیکنگ کی ۔ انہوں نے سرخ مرچ مہنگے داموں بیچنے پر اکبری ڈیپارٹمنٹل سٹور کو 30000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10334

لاہور28دسمبر 2019ء ;پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر متحرک ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان رشید نے ایڈن فارم ہاؤس نزد سفاری ولاز کے نزدیک رات گئے شادی کا فنکشن جاری ہونے پر اچانک چھاپہ مارا ۔ حکومت پنجاب نے میرج فنکشن ایکٹ کے تحت فنکشن رات 10 بجے کے بعد فنکشن جاری کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ اے سی رائیونڈ نے دولہا، دولہا کے باپ اور چچا کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا اورسرکار کار میں مداخلت کرنے پر 01 فرد کو گرفتار بھی کر لیا ۔ ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

*********

ہینڈ آءوٹ نمبر10335

لاہور28دسمبر 2019ء ;پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی شالیمار مہدی معالوف نے انسدادِ تجاوزات کے خلاف تحصیل شالیمار میں آپریشن جاری کیا ۔ آپریشن غیر قانونی طور پر قائم پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف کیا گیا ۔ آپریشن میں ایم سی ایل، ریونیو سٹاف، پارکنگ کمپنی، ٹریفک پولیس نے حصہ لیا ۔ اے سی شالیمار نے سینکڑوں کی تعداد میں اپنی نگرانی میں تجاوزات کا خاتمہ کروایا ۔ انہوں نے دکانداروں کو سختی سے سڑک پر تجاوزات نہ کرنے کی ہدایت اور وارننگ دی ۔ کارٹس، ٹیبلز، کرسیوں ، پھٹوں اور ٹائروں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا اورانکروچرز کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ ا اے سی شالیمار نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پارک کی ہوئی گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10336

لاہور28دسمبر 2019ء پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کی چائلڈ لیبر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے ذوالفقار پلاسٹک فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا ۔ فیکٹری بند روڈ کے علاقے میں واقع ہے اورفیکٹری کو موقع پر سیل کر دیا گیا ۔ فیکٹری کو سیل 10 سال سے کم عمر کے بچوں سے مزدوری کروانے پر کیا گیا ۔ فیکٹری کے مینجر کو گرفتار کر کے اور شیرا کوٹ پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا ہے اورایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10337

لاہور28دسمبر 2019ء ;پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی مویشیوں کے انخلاء کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں ۔ 56 مویشیوں کو قبضے میں لے لیا گیا اور03 حویلیوں کو سیل کر دیا گیا ۔ کاروائی عزیز بھٹی زون میں کی گئی ۔ اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کی نگرانی میں کاروائی کی گئی ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ۔

*******

ہینڈ آءوٹ نمبر10338

لاہور28دسمبر 2019ء ;پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ اے سی شالیمار مہدی معالوف نے غازی آباد گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں سٹاف کی حاضری، ادویات، سٹاک، لیبر روم، وارڈز اور ڈسپنسری کو چیک کیا اور ۔ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا ۔ اے سی شالیمار نے ہسپتال میں ادویات کی کمی پائی گئی، ایم ایس ہسپتال کو فوری طور پر ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔

*******