Meeting of Traffic Management

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس.

اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا، سیکرٹری آر ٹی اے،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور دیگر کی شرکت.

اجلاس میں شہر کے ٹریفک کے دباؤ کے حوالے سے اہم چوکوں کا جائزہ لیا گیا.

ٹھوکر نیاز بیگ، امامیہ کالونی، گجومتہ، سگیاں ،بابو صابو، اللہ ہو چوک، حسین چوک، شاہدرہ میں ٹریفک کے مسائل کا جائزہ لیا گیا.

ٹیپا، ٹریفک پولیس، سی اینڈ ڈبلیو سے شفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی.

بابو صابو بند روڈ اور بابو صابو تا یتیم خانہ چوک شاہراہ پر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں.

بابو صابو میں سگنل کی تنصیب سڑکوں کے سیدھا کرنا اور روڈ کی مرمت کی سفارشات زیر غور ہیں.

سگیاں پل کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اس کو فوری مرمت کرنے کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر لاہور.

سگیاں پل والی سڑک کے غیر ضروری یو ٹرن کا خاتمہ کیا جائے گا.

اللہ ھو چوک کے گول چکر  کوختم کیا جائے گا.

اگلے ہفتے اجلاس میں تمام سفارشات کو پیش کیا جائے.

پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن دینے سے پہلے ٹریفک پولیس سے پارکنگ کے حوالے سے رپورٹ لی جائے گی.

شہر میں ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ، ڈی سی لاہور دانش افضال.