Highlights

Dec 28, 2019

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

اے سی شالیمار مہدی معلوف کا غازی آباد گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ اور غازی آباد کے رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کی نشاندہی. 

ہسپتال میں سٹاف کی حاضری، ادویات، سٹاک، لیبر روم ، وارڈز اور ڈسپنسری کو چیک کیا.

صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا.

ہسپتال میں ادویات کی کمی پائی گئی، ایم ایس ہسپتال کو فوری طور پر ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کی ہدایت کی.

 غازی آباد کے رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کی نشاندہی بھی کی گئی.

ایم سی ایل اور سی ڈی او عرفان علی کو فوری طور پر ایکشن لینے اور رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی.