Officers in action for Price Control

Dec 30, 2019

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پرائس کنٹرول کے متعلق متحرک.

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا گراں فروشی پر کریک ڈاؤن.

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا سنٹرل پارک فیروز پور روڈ پر ڈی مارٹ سٹور کا دورہ.

80 روپے فی کلو میں چینی فروخت کرنے پر 10000 روپے کا جرمانہ.

03 فروٹ و سبزی شاپس پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 3000 روپے جرمانہ.

قصاب کو گوشت 1100 روپے فی کلو میں فروخت کرنے پر 10000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.

اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا بحریہ ٹاؤن میں کریک ڈاؤن.

04 دکانداروں کو پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے اور زائد قیمت پر اشیاء ضروریہ کو فروخت کرنے پر 60000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.

افسران نے مجموعی طور پر 83000 روپے کے جرمانے عائد کئے ہیں.

گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا.