DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

 

ہینڈ آءوٹ نمبر10322

ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیرصدارت اجلاس ۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول، پنجاب حکومت کے اہداف، پناہ گاہوں ، صفائی ستھرائی، قیمت ایپ اور دیگر امور کا جائزہ ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس اے او، پی ایس او، پی آراو، ایس این اے اور دیگر افسران کی شرکت ۔

اسسٹنٹ کمشنرز عوامی شکایات کو فوری حل کریں ۔

پرائس کنٹرول کی کاروائیوں اور فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ چیکنگ کریں ۔

پناہ گاہوں کے انتظامات اور مانیٹرنگ کے معیار کو برقرار رکھا جائے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال ۔

لاہور27دسمبر 2019ء ;58; ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول، پنجاب حکومت کے اہداف، پناہ گاہوں ، صفائی ستھرائی، قیمت ایپ اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس اے او، پی ایس او، پی آراو، ایس این اے اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز عوامی شکایات کو فوری حل کریں اورپرائس کنٹرول کی کاروائیوں اور فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ چیکنگ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کے انتظامات اور مانیٹرنگ کے معیار کو برقرار رکھا جائے اوراسسٹنٹ کمشنرز تحصیل کی سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کے اجلاس کو باقاعدگی سے کریں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی پر توجہ دی جائے اورعوام الناس کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں ۔

*******

ہینڈ آءوٹ نمبر10323

ضلعی انتظامیہ لاہور کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری ۔

337مقامات کو چیک کیا گیا او73 خلاف ورزیاں پائی گئیں ،78ہزارروپے کے جرمانے ،25ایف آئی آر

25افراد کو حراست،11افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ۔

لاہور27دسمبر 2019ء ;58; ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں ۔ ڈی سی لاہوردانش افضال نے کہا کہ337 مقامات کو چیک کیا گیا اور73 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور78 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 25 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور25 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ11 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے ۔

*******

ہینڈ آءوٹ نمبر10324

پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے ۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ ۔

اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا رائیونڈ سبزی منڈی کا دورہ ۔

ا ے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ ۔

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ ۔

افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا ۔

افسران نے سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو چیک کیا اورکوالٹی اور مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو چیک کیا ۔

افسران نے منڈیوں میں سٹاک، اشیاء ضروریہ کی فراہمی، شکایات رجسٹر کا جائزہ لیا ۔

افسران نے کسان پلیٹ فارم کو بھی چیک کیا، کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار کو چیک کیا ۔

لاہور27دسمبر 2019ء ;58; پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی، اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ سبزی منڈی، اسسٹنٹ ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی اور اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔ افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا ۔ رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 90 سے 95 روپے فی کلوگرام ہے ۔ افسران نے سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو چیک کیا اورکوالٹی اور مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو چیک کیا ۔ انہوں نے منڈیوں میں سٹاک، اشیاء ضروریہ کی فراہمی، شکایات رجسٹر کا جائزہ لیا ۔ افسران نے کسان پلیٹ فارم کو بھی چیک کیا، کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار کو چیک کیا گیا ۔ منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا ۔ انہوں نے منڈیوں میں قائم تجاوزات کو فوری ہٹانے کی ہدایت بھی کی ۔ افسران نے منڈیوں کے دورے ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کئے ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10325

لاہور27دسمبر 2019ء ;58; پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ ڈی سی لاہوردانش افضال پراسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا ۔ ایم ایس منشی ہسپتال بھی ان کے ہمراہ تھے، ایم ایس میاں منشی ہسپتال نے ڈائیلاسیز سنٹر اور ویسٹ ڈسپوزل کے متعلق اے سی سٹی تبریز مری کو بریفنگ دی ۔ اے سی سٹی نے ہسپتال میں ملازمین کی حاضری، ادویات کی فراہمی، ادویات کے سٹاک، ڈسپنسری، لیبر روم، وارڈز کا جائزہ لیا اورہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا ۔ ہسپتال میں ڈاکٹر اور ملازمین ڈیوٹی پر موجود، ادویات کی کافی مقدار پائی گئی ۔ انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا ۔ اے سی سٹی نے مریضوں نے صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا ۔

*********

ہینڈ آءوٹ نمبر10326

لاہور27دسمبر 2019ء ;58; ] پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرانسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔ اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی موضع تھیتھڑ میں کاروائی کی گئی اور23 کنال سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیا ۔ زمین کی کل مالیت 120 ملین ہے ۔ آپریشن ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کیا گیا;46;

*******

ہینڈ آءوٹ نمبر10327

لاہور27دسمبر 2019ء ;58; پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے رات گئے ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر کاروائی کی ۔ اے سی شالیمار مہدی معلوف نے تحصیل شالیمار میں نگینہ مارکی کی چیکنگ کی ۔ دوران چیکنگ ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی ۔ نگینہ مارکی کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10328

لاہور27دسمبر 2019ء ;58; پنجاب حکومت کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی معلوف نے غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی شکایت کا فوری ازالہ کرنے کے لئے 14 میکلورڈ روڈ کا دورہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کو سیل کر دیا اورایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے ۔

*******

ہینڈ آءوٹ نمبر10329

لاہور27دسمبر 2019ء ;58; پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کیا ۔ تحصیل رائیونڈ میں آپریشن کیا گیا ۔ مجموعی طور پر 25 آوارہ کتوں کو مار دیا گیا اوراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے آپریشن کی نگرانی کی ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10330

لاہور27دسمبر 2019ء ;58; پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی مویشیوں کے انخلاء کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں ۔ شادباغ اور عثمان آباد مغلپورہ کے علاقے میں کاروائیاں کی گئیں ۔ مجموعی طور پر 49 مویشیوں کو قبضے میں لیا گیا ۔ 34 بھینسوں اور 15 گائیں قبضے میں لے لی گئیں ۔ ایم سی ایل نے کارروائی میں حصہ لیا ۔ 02 حویلیوں کو سیل کر دیا گیا ۔ کارورائی اے سی شالیمار مہدی معلوف نے کی ۔

********