DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آءوٹ نمبر10318

پنجاب حکومت کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فروٹ و سبزیوں منڈیوں کے دورے ۔

افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔

پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا ۔

کسان پلیٹ فارم کا جائزہ لیا ، کسان پلیٹ فارم پر پھلوں اور سبزیوں کی مقدار کو چیک کیا ۔

افسران نے منڈی میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کا بھی جائزہ لیا ۔

لاہور26دسمبر 2019 ء;58; پنجاب حکومت کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہیں ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فروٹ و سبزی منڈی کا چھا، اے سی سٹی تبریز مری نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ اور اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔ افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اورپھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا ۔ کسان پلیٹ فارم کا جائزہ لیا گیا، کسان پلیٹ فارم پر پھلوں اور سبزیوں کی مقدار کو چیک کیا گیا ۔ افسران نے منڈی میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کا بھی جائزہ لیا ۔ اے سی سٹی نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی میں تجاوزات پھیلانے والے 02 افراد کو گرفتار کروایا ۔ اسی طرح اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی ۔ منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 90 سے 95 روپے فی کلو ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر وزٹس کئے گئے ہیں ۔

**********

ہینڈ آءوٹ نمبر10319

پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر افسران کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا ڈی جی بی ٹی ریکارڈ سنٹر کا دورہ ۔

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ ۔

اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کا دورہ ۔

افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹر ز میں ملازمین کی حاضری ،سکینینگ پراسس اورزیر التوا کیسز کا جائزہ لیا ۔

لاہور26دسمبر 2019 ء;58; پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر افسران نے دورے کیے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ڈی جی بی ٹی ریکارڈ سنٹر اور اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور اے سی رائیونڈ عدنان رشیدنے لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کا دورہ کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ڈی جی بی ٹی ریکارڈ روم، سنٹرل ریکارڈ روم اور رجسٹریشن برانچز کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ملازمین کی حاضری کو چیک کیا، سکینینگ پراسس کو چیک کیا ۔ زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا;46; ۔ اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے کینٹ اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا ۔ ایس سی او ڈیوٹی سے غیر حاضر، جواب طلبی کر لی گئی ۔ اے سی کینٹ نے کہا کہ کھیوٹ اور انتقال اراضی کیسز کو حل کرنے کے لئے کام جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے سنٹر میں زیر التوا کیسز، ٹوکن، آن لائن سسٹم، کمپیوٹر سیکشن اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا ۔ ملازمین کی حاضری کو چیک کیا گیا;46; ملازمین ڈیوٹی پر موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے بھی صورت حال کے متعلق دریافت کیا اورسائلین نے تسلی بخش جواب دئیے ۔ افسران نے ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورے کئے;46;

**********

ہینڈ آءوٹ نمبر10320

لاہور26دسمبر 2019 ء;58; ضلعی انتظامیہ نے نے ایک روز کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی و برقرار رہنے کی رپورٹ جاری کر دی ہیں ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ نیا آلو 42 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے اورکل اور آج اس کی قیمت 42 روپے برقرار رہی اورکل پیاز 68 فی کلو تھی، آج 62 روپے فی کلو دستیاب ہے ۔ ٹماٹر کل 115 روپے فی کلو تھے آج 110 روپے کلو میں دستیاب ہے اورلہسن 242 فی کلو کل تھا آج 241 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔ ادرک کل اور آج 270 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ سبز مرچ کل 112 روپے فی کلو تھے آج 110 روپے فی کلو ہے ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ کریلہ کل اور آج 78 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے اوربینگن کل اور آج بھی 50 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ لیموں کل 48 فی کلو تھا آج 46 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔

*********

ہینڈ آءوٹ نمبر10321

لاہور26دسمبر 2019ء ;58; ضلعی انتظامیہ لاہور سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کر رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشیدنے انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ٹھوکر چوک تا سکیم موڑ تک آپریشن کیا ۔ دوران آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں ، پھٹوں ، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ آپریشن سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی شکایت کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔

*********